خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 440

$1944 440 خطبات محمود ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں اور انہیں چاہیے کہ سامنے آئیں اور اپنی جماعت کو ساتھ لائیں۔یا اگر وہ شامل نہ ہو تو اپنے بیوی بچوں کے ساتھ آئیں اور اس طرح اس الزام کا فیصلہ کر لیں۔وہ بھی اپنی جماعت کے ساتھ یا اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اس الزام کے جھوٹا ہونے کی صورت میں اللہ تعالیٰ کا عذاب طلب کریں اور میں بھی اس الزام کے صحیح ہونے کی صورت میں اپنے لیے اور اپنی جماعت یا اپنے بیوی بچوں کے لیے جو بھی صورت ہو عذاب طلب کروں۔پس یہ فیصلہ کا آسان طریق ہے اور مولوی صاحب میں اگر ہمت ہے تو وہ اسے اختیار کر کے فیصلہ کر لیں۔مگر ہم جانتے ہیں کہ بزدل ہمیشہ اتہام لگاتا ہے مگر مقابل پر نہیں آیا کرتا۔مولوی محمد علی صاحب بزدل بھی ہیں اور جھوٹے بھی۔وہ کبھی اپنے آپ کو اور اپنے بیوی بچوں کو اس مقام پر کھڑا نہ کریں گے بلکہ اس عظیم الشان جھوٹ بولنے کے بعد بزدلوں کی طرح بہانوں سے اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو جھوٹوں کی سزا سے بچانے کی کوشش کریں گے۔وہ وقتی طور پر بے شک بچ جائیں لیکن اگر وہ اس انتہام سے باز نہ آئیں گے اور خدا تعالی کی پھانسی سے بھی بھاگنے کی کوشش کرتے رہیں گے تو ایک دن آئے گا کہ خواہ وہ اِس پھانسی سے بھا گیں، پھانسی خود ان کے پاس جائے گی اور خدا تعالیٰ کی لعنت کذابوں کی طرح ان کا گلا گھونٹ کر رکھا ہے دے گی اور وہ بھی اور اس افتراء میں شرکت کرنے والا ان کا ہر ساتھی خدا کی چکی میں پیس دیا جائے گا۔وہ اپنے افتراء کی لعنت کو اپنے صحنوں میں اترتا ہوئے دیکھیں گے اور کذابوں کی ہے (الفضل 17 جولائی 1944ء) موت مریں گے"۔1 : جھاڑ : پھل۔نتیجہ 2 : وڈاٹک: گندم کی ایک قسم جس کا پودا بڑے قد کا ہوتا ہے اور دانے موٹے ہوتے ہیں۔3 : بخاری کتاب الاذان باب الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلوة 4 : المزمل: 7