خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 414 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 414

خطبات محمود 414 $1944 "آئی وٹ وٹ"۔لڑکے نے کہا۔یہ تو کسی زبان کا کوئی با معنی فقرہ نہیں۔کہنے لگا یہ خدا کی انگریزی ہے تمہاری انگریزی نہیں۔یہ کیسی لغو بات تھی مگر دعوی کی مناسبت کے لحاظ سے اس نے دلیل تو دی۔مگر مصلح موعود ہونے کا دعوی کرنے والوں کی یہ دلیل تو اتنی بھی ہے مناسبت نہیں رکھتی کہ چونکہ جماعت بگڑ گئی ہے اس لیے ہم کھڑے ہوئے ہیں اور جماعت کے بگڑنے کا ثبوت یہ ہے کہ وہ ہمیں نہیں مانتی۔یہ بھی جماعت کے بگڑنے کا کوئی ثبوت ہے ؟ کوئی نہ کوئی عقائد کی خرابی یا تعلیمات کی خرابی پیدا ہوتی ہے جب خدا تعالیٰ جماعت کی اصلاح ہے کے لیے مامور بھیجتا ہے۔مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیوں میں کوئی ایسی بات نہیں پائی جاتی ہے اور نہ تنزل کے کوئی آثار ہیں جن سے یہ سمجھا جائے کہ جماعت گرنے لگی ہے۔غرض ان کے دعوی اور دلیل میں کوئی بھی مناسبت نظر نہیں آتی۔مگر محض اس لیے انہیں قرآن اور مینی حدیث نہیں آتی ایسا دعوی کر دیں گے اور درجن دو درجن بیوقوف اُن کے ساتھ ہو جاتے ہیں۔اس قسم کی خرابیوں کا علاج یہی ہے کہ ہم اپنی جماعت میں زیادہ سے زیادہ عربی تعلیم جاری ہے کریں، عربی تمدن جاری کریں تاکہ لوگ اس قسم کا دھوکا نہ کھائیں جو بالبداہت دھوکا ہو"۔(الفضل 5 جولائی 1944ء) 1 : پر بھیڑے: ایک قسم کی (چھتری نما) جڑی بوٹی جو برسات کے دنوں میں زمین سے نکلتی ہے ہے ( پنجابی اردو لغت مر تبہ تنویر بخاری صفحه 343اردوسائنس بورڈا پر مال لاہور )