خطبات محمود (جلد 25) — Page 415
$1944 415 23 خطبات محمود الانذار فرمودہ 16 جون 1944ء) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دلوں کا فتح کرنا اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نہایت ہی مشکل کام ہوتا ہے۔اول تو لوگ اپنی عقل سے کام لینے کے عادی ہی نہیں ہوتے۔رسم و رواج کی ظلمت اُن کے دلوں پر چھائی ہوتی ہے اور اس پر دے کو چاک کرنا کوئی آسان کام نہیں ہو تا۔لوگ اپنے رسم ورواج کے مقابلہ میں خدا اور رسول کے احکام کی بھی پروا نہیں کرتے۔ابھی زیادہ زمانہ نہیں گزرا کہ مسلمانوں سے گورنمنٹ نے پوچھا کہ تم شریعت کے پابند ہونا چاہتے ہو یا رسم و رواج کے ؟ تم قرآن کی حکومت اپنے اوپر جاری کرنا چاہتے ہو یا اپنے باپ دادا کے بنائے ہوئے قوانین کے تم ماتحت چلنا چاہتے ہو ؟ پنجاب کے مسلمانوں کی ریڑھ کی ہڈی زمیندار ہیں۔اُس وقت ایک کے بعد دوسرا مسلمان زمیندار آگے بڑھتا اور کہتا ہم قرآن کی حکومت نہیں چاہتے ، اپنے باپ دادا کے قوانین پر عمل کرنا چاہتے ہیں۔پنجاب کے ایک سرے سے لے کر دوسرے سرے تک سارے زمینداروں نے ایک زبان سے یہ اقرار کیا کہ ہمیں خدا اور رسول کی حکومت ---------