خطبات محمود (جلد 25) — Page 392
خطبات محمود 392 $1944 جس سلسلہ کو قائم کرنا چاہے اُس کی راہ میں جو بھی کھڑا ہو وہ مٹا دیا جاتا ہے۔اور یہ سلسلہ چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اس لیے اس کے مقابلہ میں کسی انسان کی پروا نہیں کی جائے گی۔خواہ وہ کوئی ہو، خواہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بیٹا کیوں نہ ہو۔خواہ وہ میرا بیٹا کیوں نہ ہو۔سلسلہ مقدم اور غالب ہے ہر انسان پر۔پس میں نے پھر ایک دفعہ کھول کر اس بات کو بیان کر دیا ہے تا کوئی یہ نہ کہہ سکے کہ غفلت ہو گئی اور خیال نہ رہا۔خوب یاد رکھو کہ اطاعت ، اطاعت، اطاعت خلاصہ ہے دین کا۔جو شخص افسر کی اطاعت نہیں کرتا وہ سمجھ لے کہ اس کی نمازیں اور اُس کے روزے اور اُس کا ایمان اُسے کوئی فائدہ نہ دے سکے گا۔وہ کفر کی ہے سرحد پر کھڑا ہے اور ایک دھکے سے کافروں میں جاگرے گا اور اُس کی نمازیں اور اس کے روزے اور اس کی زکوۃ اور اُس کے صدقات اُس کے کسی کام نہ آسکیں گے۔جو شخص نمازیں پڑھتا ہے ، چندے دیتا ہے، زکوۃ ادا کرتا ہے، صدقات کرتا ہے اور دوسری نیکیاں بجالاتا ہے مگر اُس میں یہ نقص ہے کہ وہ اطاعت اور فرمانبرداری نہیں کرتا تو وہ ایسے مقام پر کھڑا ہے جہاں ابلیس تھا۔ابلیس بھی اپنے آپ کو موحد سمجھتا تھا۔مگر چونکہ اُس نے نشوز اختیار کیا اور نافرمانی کا مادہ اُس کے اندر تھا اس لیے ایک دن وہ کچھ اور تھا اور دوسرے دن کچھ اور ہو گیا۔مولوی محمد حسین بٹالوی صاحب نے بھی بہت خدمات کی تھیں۔اِس لیے اُن کو خیال تھا کہ مجھ سے بڑا کون ہو سکتا ہے۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعویٰ کیا تو انہوں نے کہا کہ میری خدمات بہت ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے کسی کو مامور کرنا ہو تا تو میں اس کا مستحق تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی ایک شخص زید نام تھا جو شرک کا سخت مخالف تھا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں ایک دفعہ اُسے کھانا پیش کیا گیا تو اُس نے کہا کہ میں مشرکوں کا کھانا نہیں کھایا کرتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے شرک کبھی نہیں کیا۔تو وہ شخص شرک کا مخالف تھا مگر جب رسول کریم میں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دعویٰ کیا وہ منکر ہو گیا۔کسی نے اُس سے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو وہی تعلیم دیتے ہیں جو آپ دیا کرتے تھے۔یعنی لا إِلهَ إِلَّا اللهُ تو اس نے کہا کہ اگر خدا تعالیٰ نے کسی کو نبی بنا کر بھیجنا ہوتا تو مجھے نہ بناتا۔تو وہ انسان جو اطاعت اور