خطبات محمود (جلد 25) — Page 347
خطبات محمود 347 $1944 کرو گے ، اگر تم ارکانِ نماز کو آہستگی اور اطمینان کے ساتھ ادا کرو گے تو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ جب زمین پر اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی برکتیں نازل ہوں گی تو ان برکات سے تم کو بھی حصہ ملے گا اور تمہارا خاندان اور تمہاری نسلیں ان برکات سے محروم نہیں رہیں گی۔جب اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے گا کہ جاؤ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انوار کو دنیا میں پھیلا ؤ، جاؤ اور آپ کی برکات سے زمین والوں کو حصہ دو تو اُس وقت خدا اپنے فرشتوں کو یہ بھی حکم دے گا کہ دیکھنا میرے فلاں بندے کو بھی یاد رکھنا کیونکہ وہ بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی اشاعت کے لیے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت اور سلامتی نازل ہونے کے لیے مجھ سے عاجزانہ طور پر دعائیں کیا کرتا تھا۔پس جب تم آسمان سے رحمتوں کے خزانے لے جاؤ تو اس کے گھر کو نہ بھولنا بلکہ اُسے بھی ان رحمتوں سے مالا مال کر دینا۔پس جو لوگ محبت اور اخلاص کے ساتھ درود پڑھیں گے وہ ہمیشہ ہمیش کے لیے اللہ تعالیٰ کی برکات سے حصہ پائیں گے ، ان کے گھر رحمتوں سے بھر دیئے جائیں گے اُن کے دل اللہ تعالیٰ کے انوار کا جلوہ گاہ ہو جائیں گے اور نہ صرف ان روحانی نعماء سے وہ لذت اندوز ہوں گے بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے چونکہ ان کی خواہش ہو گی کہ اسلام پھیلے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام اکناف عالم تک پہنچے اس لیے وہ ہے اپنے اس ایمانی جوش اور دردمندانہ دعاؤں کے نتیجہ میں اسلام کے غلبہ کا دن بھی دیکھ لیں گے۔اور کچی بات تو یہ ہے کہ دعائیں ہی ہیں جن سے یہ عظیم الشان کام ہو سکتا ہے۔دنیوی کوششیں تو می محض سہارے اور ہمارے اخلاص کے امتحان کا ایک ذریعہ ہیں۔ورنہ قلوب کا تغییر محض خدا کے فضل سے ہو گا۔اور اس فضل کے نازل ہونے میں ہماری وہ دعائیں مہد ہوں گی جو ہم عاجزانہ طور پر اُس سے کرتے رہیں گے"۔الفضل 23 / مئی 1944ء) 1 : بخاری کتاب الْأَذَانِ بَاب أَمْرِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي لَا يُتِمُّ 2 رُكُوعَهُ بِالْإِعَادَةِ : مسلم كتاب المساجد بَاب اسْتِحْبَابِ الذِّكْرِ بَعْدَ الصَّلَاةِ 3 : ترمذي ابواب الْجَنَائِزِ بَاب مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الصَّلَاةِ عَلَى الْجَنَازَةِ