خطبات محمود (جلد 25) — Page 162
$1944 162 خطبات محمود پیدا ہوا کہ نورالدین! تجھے آخر یہی خیال ہے کہ تیرا یہ لڑکا تیری یاد گار ہوتا اور تیر انام دنیا میں باقی رہتا۔لیکن اگر بڑے ہو کر یہ لڑ کا چور بن جاتا تو پھر تیری کیا عزت ہوتی یا اگر بڑا ہو کر یہ ظالم ہو تا، ڈاکو بن جاتا اور بنی نوع انسان کو دکھ پہنچاتا تو لوگ صرف اس کو گالیاں نہ دیتے بلکہ تجھے بھی گالیاں دیتے۔ایسی حالت میں بچے کو اٹھا لینا یہ تو اللہ تعالیٰ کا تجھ پر احسان ہے اور تیرا فرض ہے کہ تو اس کے اس احسان کا شکر ادا کرے۔آپ فرماتے تھے جب میرے دل میں یہ ہے خیال پیدا ہوا تو اس وقت بے اختیار میری زبان سے بڑے زور کے ساتھ نکلا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ العلمین اور چونکہ میں نے بڑی بلند آواز سے اور چیخ کر کہا تھا الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اس لیے مقتدی بھی حیران ہو گئے کہ یہ کیا ہوا۔چنانچہ بعد میں انہوں نے مجھ سے پوچھا اور میں نے بتایا کہ آج اس طرح خدا نے میری راہ نمائی فرمائی ہے ورنہ میرے دل کو سخت صدمہ پہنچا تھا۔تو حقیقت یہی ہے کہ مومن اللہ تعالیٰ کی ہر تقدیر پر خوش ہوتا ہے گو وہ اس کی مرضی کے مطابق ہو یا نہ ہو۔مگر جہاں وہ اللہ تعالیٰ کی ہی تقدیر پر خوش ہوتا ہے وہاں وہ آخر تک مایوس نہیں ہوتا۔ہم نے دیکھا ہے، اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور متواتر دیکھا ہے کہ جب کوئی چیز بظاہر بالکل نا ممکن نظر آتی ہو اور ہم سمجھتے ہوں کہ وہ نہیں ہو سکتی اسی وقت ہے خدا تعالیٰ کا فعل اس ناممکن امر کو ممکن بنا دیتا ہے۔ایک دفعہ نہیں، دو دفعہ نہیں حضرت سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں، خود اپنی ذات میں اور جماعت کے متعلق جو ہے دعائیں کی جاتی ہیں ان کے نتیجہ میں یا دعاؤں کے بغیر خدا تعالیٰ کی رحمانیت کے فضل کے نتیجہ میں ہم نے ایسی سینکڑوں مثالیں دیکھی ہیں کہ انسان جب زندگی سے بالکل مایوس ہو جاتا ہے ، عزت سے بالکل مایوس ہو جاتا ہے ، حالات کی درستی سے بالکل مایوس ہو جاتا ہے، اقتصادی یا سیاسی نقصانات کی تلافی سے بالکل مایوس ہو جاتا ہے اور جب اسے نظر آتا ہے کہ اب اس بات کا ہونا بالکل ناممکن ہے اُسی وقت خدا کی تقدیر آسمان سے ظاہر ہوتی ہے ہے۔اور جس کام کے متعلق وہ سمجھ رہا ہوتا ہے کہ وہ کبھی نہیں ہو سکتا اتنی آسانی سے ہو جاتا ہے کہ کہنے والے کہتے ہیں یہ بات تو آخر ہو ہی جانی تھی اس میں عجیب بات کونسی ہے۔جس طرح انگریزوں کو جب ابتدا میں شکستیں ہوئی شروع ہوئیں تو میں نے قبل از وقت ہے