خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 163 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 163

خطبات محمود 163 $1944 اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر شائع کر دیا تھا کہ انگریزوں کو فتح ہو گی۔اُس وقت حالات ایسے مایوس کن تھے کہ سب لوگ کہتے تھے انگریزوں کا فتح پانا بالکل نا ممکن ہے۔پرائم منسٹر نے بھی کہا کہ چھ مہینے پہلے اگر کوئی شخص یہ کہتا کہ ہم اس جنگ میں فتح حاصل کر لیں گے تو ہم اسے یہ پاگل سمجھتے۔لیکن جب یہ واقعہ ہو گیا اور چھ ماہ کے بعد جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی انگریزوں کی حالت بدلنی شروع ہوئی اور انہوں نے فتوحات حاصل کرنی شروع کر دیں تو بہت لوگوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ کونسی عجیب بات تھی ہر شخص انگریزوں کی طاقت کو دیکھتے ہوئے قیاس سے کہہ سکتا تھا کہ آخر انہی کو فتح ہو گی۔تو بسا اوقات جن باتوں کو تم انسان ناممکن قرار دیتا ہے جب اللہ تعالی ان کے متعلق آسمان پر فیصلہ کر دیتا ہے کہ وہ یہ ہو جائیں تو وہ باتیں ایسی آسانی کے ساتھ ہو جاتی ہیں کہ بعد میں لوگ ان حالات کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ ایسا ہو ہی جانا تھا اس میں انوکھی بات کونسی ہے؟ غرض مومن کے لیے دونوں حالتیں ضروری ہیں۔ایک طرف وہ اللہ تعالیٰ پر سمج یقین رکھے اور اس کی نصرت اور تائید سے ایک لمحہ کے لیے بھی مایوس نہ ہو۔کیونکہ ہمارا تجر بہ بتاتا ہے کہ ناممکن چیزوں کو وہ ممکن بنا دیتا ہے اور جب انسان کی عقل کسی کام کو ہونے ہیں والا قرار نہیں دیتی اللہ تعالیٰ اسے اپنے فضل سے ہونے والا بنا دیتا ہے۔لیکن دوسری طرف اللہ تعالی بعض دفعہ اپنے بندوں سے اپنی مرضی بھی منوانا چاہتا ہے۔بہر حال وہ بادشاہ ہے اور حق رکھتا ہے کہ جس طرح چاہے کرے۔کسی انسان کا اختیار نہیں کہ وہ یہ کہہ سکے کہ اس نے ایساکیوں کیا؟ رَضِيْنَا بِاللهِ رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا وَبِالْقُرْآنِ (الفضل 18 اپریل 1944ء) حَكِيمًا۔1 : الحکم 10 نومبر 1902ء صفحہ 3 (مفہوٹا) 2 : المائدة: 111 : متی باب 9 آیت 18 تا 26