خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 11 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 11

خطبات محمود 11 $1944 اور اپنے اموال کو قربان کر دیں گے۔لیکن پھر بھی اس بات کا یقین نہیں آتا کہ اگر وہ دن آگیا اور اگر الہی مشیت نے کسی دن یہ فیصلہ کر دیا کہ اب سب لوگ آگے بڑھیں اور اپنی جانوں اور میں اپنے مالوں کو قربان کر دیں تو جماعت میں سے کتنے لوگ اس کی اطاعت کرنے والے ہوں گے اور کتنے لوگ یہ کہنے والے ہوں گے کہ اذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا قَعِدُونَ - 1 مگر بہر حال ہر مومن کو اپنے دل میں اس مقصد عظیم کے لیے تیار ہونا چاہیے اور ابھی سے اس می آنے والے دن کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔غفلت کا سب سے بڑا نقص یہ ہوتا ہے کہ انسان یہ سمجھتا ہے میرے ساتھ یہ معاملہ پیش نہیں آسکتا یا میرے ساتھ وہ معاملہ پیش نہیں آسکتا۔مثلاً اس زمانہ میں ہمیں یہ یقین ہے کہ تلوار کے جہاد کا کوئی موقع نہیں آئے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت یہ اعلان کیا ہے کہ اس زمانہ میں تلوار کے جہاد کو اللہ تعالیٰ نے اپنی حکمت کے ماتحت ملتوی کر دیا ہے۔8 مگر اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ یہ تلوار کے جہاد کا التواء کتنی دیر تک ہے۔ہم جانتے ہیں کہ موجودہ زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والی پہلی جماعت ہم ہیں اور اس وجہ سے تلوار کے جہاد کا وقت ہم پر نہیں آسکتا۔لیکن پھر بھی ہمارے دلوں میں یہ ایمان ہونا چاہیے کہ گو خدا تعالیٰ ہمیں تلوار کے جہاد کے لیے کھڑا نہیں کرے گا لیکن اگر اس کی مشقت تلوار کے جہاد کا فیصلہ کر دے تو موقع آنے پر ہم اس جہاد کے لیے تیار ہوں گے اور اپنی جانیں احمدیت کے لیے قربان کر دیں گے۔جب تک ہم اُس قربانی کے لیے اپنے آپ کو تیار نہیں کرتے بلکہ جب تک ہم ہر اس قربانی کے لیے اپنے آپ کو می تیار نہیں کرتے جو پہلے انبیاء کی جماعتوں کو کرنی پڑی اور اپنے نفوس کو اس بات پر آمادہ نہیں کرتے کہ جب بھی اور جس قسم کی قربانی کا بھی موقع آیا ہم اپنے آپ کو پیش کر دیں گے اس وقت تک ہم کبھی بھی اپنے ایمان کی پختگی پر یقین نہیں رکھ سکتے۔اور ہم کبھی بھی اطمینان کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم پر وہ دن نہیں آسکتا کہ ہم رات کو ایمان کے ساتھ سوئیں اور صبح کا فر اٹھیں یا صبح مومن ہوں اور شام کو کافر ہوں۔وہ شخص جس کے دل میں پختہ ایمان نہ ہو اور جو ہر وقت اپنے آپ کو ان قربانیوں کے لیے تیار نہ کرتا رہے وہ وقت آنے پر یقینا اگر ہم