خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 639 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 639

خطبات محمود 639 $1944 دو درخواستیں آئی ہوئی ہیں میں یہ فارغ کر دہ حصے اُن میں تقسیم کر دوں۔مثلاً حلقہ لاہور کی طرف سے ہی میرے پاس دو درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔مگر دو حصے کسی ایک حلقہ کو نہیں دیے جاسکتے۔کیونکہ اس طرح پھر وہی اعتراض پید اہو جائے گا جو پہلی تقسیم پر کیا جا چکا ہے اور چونکہ یہ اعتراض خود دوسرے دوستوں نے ہی اٹھایا ہے۔اس لیے اب دوبارہ کسی کو دو حصے دینا کوئی معنے نہیں رکھتا۔بہر حال حلقہ لاہور کو ایک حصہ ہی مل سکتا ہے دو حصے نہیں مل سکتے۔پس دو حصے جو فارغ ہوئے ہیں ان میں سے ایک حصہ میں حلقہ لاہور کے دوستوں کو دیتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی اشاعت اور اس کی چھپوائی کا خرچ اسی طرح بارہ کتابوں میں سے کسی ایک کتاب کے ترجمہ کا خرچ اور کسی ایک کتاب کے ترجمہ کی اشاعت اور اُس کی چھپوائی کا خرچ جو ستائیس ہزار روپیہ ہو گا حلقہ لاہور برداشت کرے۔ملک عبد الرحمان صاحب قصور والوں نے ایک ترجمہ کا خرچ برداشت کرنے کے متعلق جو اطلاع دی ہوئی ہے وہ بھی اسی میں شامل ہو گی۔چونکہ ایک ترجمہ کے خرچ کا وعدہ لاہور کی جماعت کر چکی ہے اور ایک ترجمہ کے خرچ کا وعدہ ملک عبد الرحمان صاحب قصور والوں کی طرف سے ہے اس لیے یہ دونوں رقمیں مل کر بارہ ہزار روپیہ بن گیا۔باقی صرف پندرہ ہزار روپیہ رہ جاتا ہے جو اُن پانچ اضلاع کے لیے پورا کر نا کچھ مشکل نہیں۔جو حلقہ لاہور میں شامل کیے گئے ہیں یعنی اضلاع لاہور، فیروز پور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اور امر تسر۔اب میں چھٹا ضلع سیالکوٹ بھی ان کے ساتھ شامل کر دیتا ہوں۔سیالکوٹ وہ مقام ہے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام گزارے۔اس لحاظ می سے سیالکوٹ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔پس میں سیالکوٹ کو بھی حلقہ لاہور میں ہی شامل کرتا ہوں تا کہ وہ اس ثواب میں شامل ہونے سے محروم نہ رہے۔دوسرا بچا ہو ا حصہ میں کلکتہ والوں کو دیتا ہوں۔ان کی طرف سے بھی دو تراجم کے خرچ کو برداشت کرنے کا وعدہ آیا ہوا ہے۔پس میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ قرآن کریم کے ایک ترجمہ کا خرچ اور قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی اشاعت کا خرچ اور اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کے ترجمہ کا خرچ اور اسلامی کتب میں سے کسی ایک کتاب کی اشاعت کا خرچ