خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 640 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 640

خطبات محمود 640 $1944 بحیثیت جماعت کلکتہ کے ذمہ ہو گا۔کلکتہ کی جماعت کے علاوہ جس نے ایک ترجمہ قرآن اور اس کی چھپوائی کا خرچ برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے ایک اور درخواست ترجمہ قرآن کا خرچ دینے کی شیخ محمد صدیق اور شیخ محمد یوسف صاحبان کی طرف سے بھی ہے۔یہ دونوں بھائی ہیں ہم اور اکٹھا ہی تجارت کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے تو یہاں تک اپنے اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے کہ ان کی طرف سے مجھے چٹھی آئی ہے کہ اگر آپ قرآن کریم کا ایک ترجمہ ہمیں نہیں دیتے تو میں کم از کم قرآن کریم کے ایک ترجمہ کی چھپوائی کا سارا خرچ جو پندرہ ہزار روپیہ ہے ہمارے ذمہ ڈال دیا جائے۔اس جماعت کے ذمہ بھی ستائیس ہزار روپیہ کا اکٹھا کرنا ہو گا۔مگر چونکہ انگلستان سے اطلاع آئی ہے کہ تراجم کا خرچ زیادہ ہو گا اِس لیے میں بجائے ستائیس ستائیس ہزار روپیہ کے اٹھائیس ہزار روپیہ فی حصہ مقرر کرتا ہوں جس کے اندر ایک زبان میں قرآن کریم کے ہے ترجمہ کا خرچ اور ایک زبان میں قرآن کریم کو چھپوانے کا خرچ، اسی طرح ایک زبان میں سلسلہ کی کسی کتاب کو چھپوانے کا خرچ شامل ہو گا۔قسم کے لحاظ سے دو لیکن حصوں کے لحاظ سے یہ چار کتابیں بن جاتی ہیں۔یعنی دو تر جموں اور دو کتابوں کی اشاعت ایک ایک حلقہ کے ذمہ ہو گی۔یہ دونوں مل کر چار کتابیں بن جاتی ہیں۔لیکن چونکہ ایک ترجمہ قرآن اور ایک اس ترجمہ قرآن مجی کی اشاعت کا خرچ ہو گا اور یہ ایک ہی چیز ہے۔اسی طرح کسی ایک کتاب کا ترجمہ اور اس کتاب کی اشاعت کا خرچ علیحدہ ہو گا اور یہ بھی ایک ہی چیز ہے۔اس لیے اقسام کے لحاظ سے تو یہ چار اقسام چندہ کی ہیں لیکن کام کے لحاظ سے دو ہی ہیں۔پس اس حصہ کا خرچ میں کلکتہ والوں پر ڈالتا ہوں۔مگر چونکہ دوسری جماعتیں بھی اِس چندہ میں شامل ہونے کا حق رکھتی ہیں اس لیے بنگال اور اڑیسہ اور آسام اور برما فرنٹ کی طرف کے تمام فوجیوں کو میں اس جماعت کے چندہ میں حصہ لینے کا حق دیتا ہوں۔یہ تمام جماعتیں اور افراد اگر اس میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بڑے شوق ہے سے لیں اور قادیان میں اپنا چندہ بھجوا دیں۔تحریک جدید کا سیکرٹری چونکہ اس تحریک کا بھی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے اس لیے جب ان جماعتوں کی طرف سے چندہ آئے گا تو فنانشل سیکرٹری ان جماعتوں کا چندہ کلکتہ کے حلقہ میں درج کرے گا۔اس طرح بنگال کے اگر میں کوئی اور دوست اس میں حصہ لینا چاہیں تو وہ بھی لے سکتے ہیں۔آسام کی طرف کے جس قدر