خطبات محمود (جلد 25) — Page 504
1944ء 504 خطبات محمود میں اس خطبہ کے ذریعہ جماعت کو اس بات کے لیے تیار کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی سے ہندوستان کی جماعتی تبلیغ کے مراکز کی طرف وہ اپنی توجہ پھیر لے۔ اور ابھی سے ایسی مضبوط بنیاد تیار کر لی جائے کہ جب ہمارے مبلغ تیار ہو جائیں تو ہندوستان کے تمام علاقوں پر یک لخت تبلیغی دھاوا بولا جاسکے۔ اور جو دلوں کا لوہا عذاب الہی کی آگ سے نرم ہو رہا ہے۔ اُس کو پیشتر اس کے کہ وہ ٹھنڈا ہو کوٹ لیا جائے۔ کیونکہ جب تک لوہا گرم ہو اُس کو ٹوٹنا آسان ہوتا ہے۔ مگر جب وہ ٹھنڈا ہو جائے تو پھر اُس کو کوٹنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے"۔ الفضل 14 اگست، 1944ء) 1 : آل عمران: 97 2 : مسند احمد بن حنبل، جلد 1 ، صفحہ 399 نمبر 2158 مسند اہل بیت مسند عبد اللہ بن عباس بیروت لبنان 1994ء میں "مَنْ بَنَى لِلَّهِ مِسْجِدًا وَلَوْ كَمَفْحَصِ قَطَاةٍ لِبَيْضِهَا بَنَى اللَّهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ" کے الفاظ ہیں۔ 3 : بھٹ تیتر : ایک قسم کا تیتر جس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے۔ (بھٹ: غار ۔ کھوہ) 4 :بخاری کتاب بدء الوحی۔ باب كَيْفَ كَانَ بَدْءُ الْوَحْيِ إِلَى رَسُولِ ا۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ 5 : بخاری کتاب الادب باب رَحْمةِ الولد و تقبيله و معانقته 6 : تذکرہ صفحہ 50 ۔ ایڈیشن چہارم میں يَنْصُرُک کے الفاظ آتے ہیں۔