خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 309 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 309

$1944 309 خطبات محمود اور باقاعدہ کام شروع نہیں کیا گیا۔اگر تمام دوست پوری کوشش سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے سال دو سال میں ہی تغیر عظیم پید اہو سکتا ہے اور حالات سدھر سکتے ہیں۔پس دوستوں کو چاہیے کہ قریب ترین عرصہ میں احمدیت کو پھیلانے میں اپنی ساری تو جہات کو لگا دیں۔اگر وہ ریں تو یقینا اللہ تعالیٰ ان کے کام میں سہولت پیدا کر دے گا۔یہ کام خدا تعالیٰ کا ہے اور جب ہم اسے کرنے لگیں گے تو خدا تعالیٰ کی غیرت خود بخود جوش میں آئے گی کہ میرے بندے میرا کام کر رہے ہیں۔تب فرشتے آسمان سے اتریں گے اور اس کام کو ہاتھ میں لے لیں گے اور تھوڑی سی کوشش سے شاندار نتائج پید اہوں گے۔میں نے دوستوں کو بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے مگر ابھی انہیں پوری طرح اس کا احساس نہیں ہوا اور جماعت نے مجموعی حیثیت سے کوئی کوشش نہیں کی۔آج میں زیادہ نہیں بول سکتا۔کیونکہ دہلی سے واپسی پر رستہ میں مجھ پر انفلوانزا کا حملہ ہوا اور اسہال ہوتے رہے اس لیے مشکل سے بول رہا ہوں۔اور پھر اس مضمون پر میں اتنی دفعہ بول چکا ہوں، اتنی دفعہ توجہ دلا چکا ہوں کہ زیادہ بولنے کی ضرورت نہیں اور قرآن کریم میں یہ مضمون بڑی وضاحت سے بیان ہو چکا ہے۔پس اپنی کوششوں کو تیز کریں۔خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ کہ اس کے بندے اُس کی طرف واپس آئیں۔آپ لوگوں نے اقرار کیا ہے کہ "دین کو دنیا پر مقدم کریں گے۔۔اس لیے مستیاں ترک کر دیں اور رات دن اس کام میں لگ جائیں۔اپنی امین جان اور اپنے اموال اِس کام میں لگا دیں تا خدا تعالیٰ کا نور جلد سے جلد دنیا میں پھیلے۔امین"۔(الفضل 3 مئی،1944ء) 1 : مساحت: چشم پوشی کرنا۔کسی سے نرمی کا برتاؤ کرنا 2 : بنی اسرائیل: 79 3 : تذکرہ صفحہ 581-ایڈیشن چہارم 4 : ترمذى كِتاب الرُّؤْيَا بَاب قَوْلِهِ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا میں یہ الفاظ ہیں : الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُؤْمِنُ أَوْ تُرَى لَهُ