خطبات محمود (جلد 25) — Page 254
خطبات مج محمود 254 $1944 یہ بات ہے جس کی طرف میں جماعت کے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔دوسرے میں نے بتایا ہے کہ افریقہ سے مطالبہ آیا ہے کہ وہاں بارہ مبلغوں کی ضرورت ہے۔یہ مطالبہ بھی ایسا ہے جسے پورا کرنا ہمارے لیے ضروری ہے۔خدا تعالیٰ کے لاکھوں بندے جو افریقہ کے مختلف حصوں میں رہتے ہیں اس وقت غلامی میں مبتلا ہیں اور مصلح موعود کے متعلق اللہ تعالیٰ کی جو پیشگوئی ہے اس میں ایک خبر یہ بھی دی گئی ہے کہ وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہو گا۔یہ وہ قومیں ہیں جو حقیقی معنوں میں اسیر ہیں۔ہزاروں سال سے ان اقوام کو حکومت نہیں ملی اور دوسروں کی غلامی اور ماتحتی میں ہی اپنی زندگی کے دن گزارتی چلی آرہی ہیں۔آج یہ قومیں ہمیں پکار پکار کر کہہ رہی ہیں کہ آؤ اور ہمیں اسلام آؤ اور ہمیں حریت کا سبق دو۔خدا نے ہمیں اس کام کے لیے مقرر کیا ہے کہ ہم ان قوموں کو رستگاری بخشیں، ہم ان کی غلامی کی زنجیروں کو کاٹ دیں۔اور نہ صرف انہیں ضمیر کی حریت کا دیں بلکہ ان کی جسمانی ذلت اور ظاہری نکبت کو بھی دور کریں۔وہ قو میں تعلیم سے عاری ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان میں تعلیم کا سلسلہ جاری کریں اور ان میں عقل اور شعور پیدا کریں، انہیں تمدن اور تہذیب سے رہنا سکھائیں، ان میں تعظیم پیدا کریں اور پھر دین کی محبت ہے سکھاؤ، اور خدا تعالیٰ کی اطاعت کا مادہ ان میں پیدا کریں۔دیکھو! وہ کس قدر قربانی کرنے والی قومیں ہیں۔وہ اتنے جاہل اور تعلیم سے نا آشنا ہونے کے باوجود تمام مشنوں کا خرچ خود برداشت کر رہے ہیں۔آپ ہی مدر سے چلاتے ہیں، آپ ہی مسجدیں بناتے ہیں، آپ ہی مبلغوں کو مختلف علاقوں میں مقرر کرتے اور ان کے گزارہ کا بندوبست کرتے ہیں۔ابھی اُن کی تعلیم ایسی نہیں کہ وہ اعلیٰ درجہ کے مبلغ پیدا کر سکیں جو تعلیم یافتہ لوگوں کو مذہب کے متعلق اطمینان ولا سکیں۔لیکن بہر حال وہ بڑے اخلاص سے تمام کام کر رہے اور اپنے اخراجات خود بر داشت مو کر رہے ہیں۔اس علاقہ میں کام کرنے کے لیے کچھ عربی اور کچھ انگریزی کا جاننا ضروری ہے۔ان کو تین چار مہینہ کی ٹریننگ دے کر اس ملک میں تبلیغ کے لیے بھجوا دیا جائے گا۔وہاں انگریزی میں تبلیغ کرنی ضروری ہوتی ہے۔گو اعلیٰ درجہ کی انگریزی نہ آئے مگر ٹوٹی پھوٹی انگریزی ضرور آنی چاہیے۔اسی طرح کسی قدر عربی کا آنا ضروری ہوتا ہے