خطبات محمود (جلد 25) — Page 573
$1944 573 خطبات محمود جماعت احمدیہ کے مشنری اس علاقہ میں جو کچھ کر رہے ہیں وہ عیسائیت کے لیے نہایت خطر ناک ہے۔غرض گورنمنٹ کیا اور پبلک کیا سب جماعت احمدیہ کی طاقت کو تسلیم کرتے ہیں اور وہ دلائل کے میدان میں ہمارا مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں حالانکہ ہمارے وہاں صرف چار مبلغ ہیں۔چار مبلغ ایک ضلع کے لحاظ سے بھی بہت کم ہیں مگر چونکہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور اُس کی نصرت ہمارے شامل حال ہے اور وہ اپنے فضل سے ہماری ناچیز کوششوں میں بھی برکت پیدا کر دیتا ہے۔اس لیے اُن چار احمدی مبلغین کا ایک وسیع علاقہ پر حیرت انگیز اثر ظاہر ہو رہا ہے۔وہ علاقہ اتنا وسیع ہے کہ اُس کی لمبائی کئی ہزار میل کی ہے اور اس علاقہ کو اگر ایک جہاز طے کرنے لگے تو اُسے بھی سات آٹھ دن لگ جاتے ہیں۔مگر اتنے وسیع علاقہ میں صرف چار احمدی مبلغین کی تبلیغ کے نتیجہ میں جماعت کی دھاک بیٹھ چکی ہے اور ہر جگہ یہ ہے احساس پایا جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ کا مقابلہ کرنا کوئی آسان بات نہیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہاں بعض مقامی مبلغ بھی کام کر رہے ہیں مگر وہ بھی ہمارے مبلغین نے ہی تیار کیے ہیں۔اس لیے اُن کا کام بھی ایک لحاظ سے ہمارے مبلغین کا ہی کام ہے۔پس اگر چار مبلغین کی کوششوں کے نتیجہ میں ایک وسیع بڑا عظم کے لوگوں میں اتنا بڑا تغیر پیدا ہو سکتا ہے تو اگر ہماری ساری جماعت اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لیے کھڑی ہو جائے اور دن اور رات اِس کام میں لگ جائے، وہ اپنے آرام کو نظر انداز کر دے، اپنی سہولت کو پس پشت پھینک دے اور دیوانہ وار اس کام میں مشغول ہو جائے تو گو ہماری تعداد تھوڑی ہے، ہمارے پاس اور اقوام کے مقابلہ میں سامان بہت کم ہیں مگر یقیناً اس مجنونانہ کوشش کے نتیجہ میں دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر رو نما ہو جائے گا اور ایک بہت بڑا انقلاب الہی ہاتھوں سے ظاہر ہو گا۔بے شک آج ہمارے دعووں کو جنون سمجھا جاتا ہے، آج ہمارے دعووں پر جنسی اُڑائی جاتی ہے، آج ہمارے کاموں کی تحقیر کی جاتی ہے لیکن اگر ہماری جماعت اپنی کوششوں کو اسی طرح بڑھاتی چلی جائے تو کل دنیا میں یہ سمجھا جائے گا کہ ان ہاتھوں سے اُس عظیم الشان قربانی کی وجہ سے جس کا نمونہ اس جماعت نے دکھایا یہ کام ہو جانالازمی اور ضروری تھا۔ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمارے اندر ایک مجنونانہ جوش پیدا ہو جائے، ایک آگ ہو جو ہمارے سینہ میں ہر وقت سلگ رہی ہو ، بے تابی