خطبات محمود (جلد 25) — Page 572
خطبات محمود 572 $1944 رطب اللسان ہوں گے اور وہ اس حقیقت کو بر ملا بیان کر رہے ہوں گے کہ جماعت احمد یہ ایک زندہ جماعت ہے۔یورپ اور امریکہ جیسے ممالک میں اِس وقت تک قریباً بارہ کتابیں ایسی چھپ چکی ہیں جو احمدیت کے متعلق ہیں یا ان کتابوں میں احمدیت کے متعلق کوئی نہ کوئی مضمون لکھا گیا ہے۔ان سب کتابوں میں یورپین اور عیسائی مصنفین نے اقرار کیا ہے کہ مسلمانوں میں صرف جماعت احمدیہ ہی ایک کام کرنے والی اور ہر قسم کی قربانیوں میں حصہ لینے والی قوم ہے۔اگر عیسائیت کو آج کسی قوم سے خطرہ ہے تو وہ صرف احمدی قوم ہے۔اور کسی مذہب یا مذہب کے کسی فرقہ سے عیسائیت کو اتنا خطرہ نہیں جتنا احمدیت سے ہے۔حالانکہ ہم اپنی جماعت کے جو حالات جانتے ہیں اُن کے لحاظ سے ہم سمجھتے ہیں کہ ظاہری طاقت کے لحاظ سے ہم دوسروں کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔پس جب ہماری تھوڑی سی کوشش تھوڑی سی قربانی اور تھوڑی ہیں کی جد وجہد کے بعد دنیا پر اس قدر رعب پڑ سکتا ہے تو اگر ہماری ساری جماعت منتظم ہو جائے، اگر ہماری جماعت کے نوجوان بھی اور بوڑھے بھی اور بچے بھی اپنی اندرونی اصلاح کرنے کے لی بعد بیرونی دنیا کی اصلاح کی طرف متوجہ ہو جائیں تو غور کرنا چاہیے ہمارے اِس رُعب میں کتنا بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔یقیناً موجودہ رُعب سے ہزاروں گنارُ عب ہماری جماعت کا ہو سکتا ہے۔اور موجودہ تعداد سے ہزاروں گنا تعداد ہماری جماعت کی بڑھ سکتی ہے۔اور نہ صرف رُعب اور تعداد کے لحاظ سے ہماری جماعت میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ ہم موجودہ کام سے ہزاروں گنا زیادہ کام کر کے دنیا کو دکھا سکتے ہیں۔اب بھی ہماری یہ حالت ہے کہ باوجو د اس کے کہ ہم کمزور ہیں، ہمارے پاس سامان نہیں، ہمارے پاس دولت اور طاقت نہیں ہے پھر بھی بعض ممالک میں احمدیت کی دھاک بیٹھ چکی ہے۔مثلاً! افریقہ ایک بہت بڑا بڑا عظم ہے۔اُس کا مغربی حصہ نصف بڑا اعظم ہے۔اس نصف بڑا عظیم میں ہمارا تبلیغ کرنا ایسا ہی ہے جیسے روس کے کنارہ ہے سے جاپان تک کے علاقہ کو تبلیغ کی جائے۔ہمارے اس وسیع علاقہ میں صرف چار مبلغ کام کر رہے ہیں۔مگر ان چار مبلغوں کی تبلیغ کے نتیجہ میں افریقہ کے سارے کنارے میں ایک دھوم مچی ہوئی ہے۔ہزار ہالوگ ہیں جو احمدیت قبول کر چکے ہیں۔گورنمنٹ ہے تو اس پر جماعت کا اثر ہے اور یورپین مصنفین گھلے بندوں تسلیم کرتے ہیں کہ عیسائیت کے مقابلہ میں