خطبات محمود (جلد 25) — Page 505
$1944 505 (29) خطبات محمود اَشْهَدُ أَنْ لا إلهَ إِلَّا اللهُ کی ترتیب الفاظ میں حکمت (فرمودہ 28 جولائی 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " مجھے چونکہ کل سے نقرس کے درد کا دورہ ہے اس لیے میں جمعہ کے ساتھ ہی عصر کی نماز بھی جمع کر کے پڑھاؤں گا۔کیونکہ بار بار میں باہر نہیں آسکتا۔اسی طرح خطبہ بھی لمبا نہیں پڑھ سکتا کیونکہ مجھے تکلیف ہے۔ہماری شریعت کی یہ ایک امتیازی شان ہے کہ جو باتیں بھی خدا تعالیٰ کے کلام میں پائی جاتی ہیں خواہ وہ الہامات جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوئے یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنا کلام، کیونکہ وہ بھی الہی تصرف کے ماتحت ہے اِن دونوں میں اس بات کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ ان میں کوئی بات زائد اور فضول نہیں۔دونوں میں تھوڑے سے تھوڑے الفاظ زیادہ سے زیادہ معنوں کے حامل ہوتے ہیں۔پھر جس رنگ میں وہ الفاظ ہوتے ہیں یہ نہیں کہ اُن کی ترتیب یو نہی رکھ دی گئی ہے بلکہ وہ الفاظ حکمت کے ماتحت