خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 331

$1944 331 18 خطبات محمود نمازیں سنوار کر پڑھو، تسبیح، تحمید اور درود پڑھنے میں دوام اختیار کرو فرمودہ 12 مئی 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جو دنیا میں مذہب بھیجا ہے تو اس کی ایک ہی غرض ہے کہ بنی نوع انسان خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں۔شفقت علی خَلق اللہ بھی مذہب کا ایک حصہ ہے۔لیکن یہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کرنے کا ایک لازمی نتیجہ ہے۔جب کوئی باپ اور ماں سے محبت کرتا ہے تو ان کے بچوں سے وہ آپ ہی محبت کرتا ہے۔اسی طرح جو شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے یہ ممکن ہی نہیں کہ بنی نوع انسان کے متعلق اُس کے دل میں بغض اور کینہ باقی رہ جائے۔جتنا جتنا کسی کے دل میں بغض اور کینہ ہو اتنا ہی اس کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا تعلق خدا سے کمزور ہے۔نماز خدا کے تعلق کی علامت نہیں بلکہ خدا کے تعلق کا ایک ذریعہ ہے۔ذکر الہی بھی خدا کے تعلق کی علامت نہیں بلکہ خدا کے تعلق کا ایک ذریعہ ہے۔روزہ بھی خدا تعالیٰ کے تعلق کی علامت نہیں بلکہ خدا کے تعلق کا ایک ذریعہ ہے۔حج بھی خدا تعالیٰ کے تعلق کی