خطبات محمود (جلد 25) — Page 32
خطبات محمود 32 $1944 فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ 10 موسیٰ ! جان دینا کوئی معمولی بات ہوتی ہے ؟ مانا کہ ہمارا تمہارے ساتھ تعلق ہے، مانا کہ ہم تمہیں ایک قیمتی وجود سمجھتے ہیں مگر اتنا قیمتی تو نہیں کہ تمہارے لیے قوم کی قوم کو برباد کر دیا جائے۔جس جنگ کی آگ میں تم ہم کو جھونکنا چاہتے ہو، جس فتنہ میں تم ہم کو مبتلا کرنا چاہتے ہو وہ تو ایک ایسی خطر ناک آگ ہے جو ساری قوم کو بھسم کر دے گی اور تم اتنے قیمتی وجود نہیں کہ تمہارے کہنے پر تمام قوم کو تباہ ہونے دیا جائے۔آخر تمہارا وجو د قوم ہے کے لیے ہے نہ کہ قوم کا وجود تمہارے لیے۔یہ نقطہ نگاہ تھا جو اُس وقت کے یہود کا تھا حالانکہ وہ موجود و یہودیوں سے بہت زیادہ ترقی یافتہ اور بہت زیادہ ایمان رکھنے والے تھے۔آخر ہم یہ کس نے طرح مان سکتے ہیں کہ موسٰی کے ساتھ رہنے والے، دن رات اللہ تعالیٰ کے نشانات دیکھنے والے، اس کے معجزات کا اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنے والے اور اس کی تائیدات کے کرشمے اپنی ذات میں دیکھنے والے موجودہ یہودیوں سے اپنے ایمان اور اپنے اخلاص میں کم تھے ؟ یقیناً وہ ان سے بڑھ کر تھے اور ہزاروں گنا بڑھ کر تھے۔مگر وہ جو ساتھ رہنے والے تھے، انہوں نے تو یہ جواب دیا کہ اذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ - تُو اور تیر ارب دونوں جائیں اور جاکر دشمن سے لڑیں ہم یہاں سے نہیں ملیں گے۔مگر آج اس یہودی قوم ہے کے افراد جن کے اعمال اُس زمانہ سے بہت ہی کم ہیں، جن کے ایمان اُس زمانہ کے ایمان سے بہت ہی ادنی ہیں، جن کا اخلاص اُس زمانہ کے لوگوں کے اخلاص کے مقابلہ میں بالکل حقیر اور بیچ ہے اپنی جانیں بھی قربان کر رہے ہیں، اپنے اموال بھی قربان کر رہے ہیں، اپنے وطن بھی ہے قربان کر رہے ہیں، اپنے رشتہ داروں، عزیزوں اور دوستوں کو بھی قربان کر رہے ہیں، اپنے ملک کو بھی قربان کر رہے ہیں مگر وہ اس بات کے لیے تیار نہیں ہیں کہ موسیٰ کو چھوڑ دیں۔اس لیے کہ وہ اُس چیز کی اہمیت کو آج اُس سے بہت زیادہ سمجھتے ہیں جس قدر اہمیت موسی کے زمانہ کے لوگ سمجھتے تھے۔گویا علم دماغی تو رہ گیا، موسی کی اہمیت تو ان کے دلوں میں رہ گئی لیکن ایمان اور اخلاص مٹ گیا۔مگر باوجود ایمان اور اخلاص کے مٹ جانے کے وہ دماغی تعلق جو ان کا حضرت موسٰی علیہ السلام سے تھا اتنا روشن ہوا کہ اب دنیا کی کوئی طاقت ان کو اس سے چھڑا نہیں سکتی۔اس سے ہمیں معلوم ہوا کہ موسٰی کے زمانہ کے لوگ بھی موٹی کی اہمیت پر غور ہی کر چینی