خطبات محمود (جلد 25) — Page 318
خطبات محمود $1944 318 17 احمدی نوجوان جلد اس قابل بنیں کہ اسلام کی جنگ میں انہیں تنور کی لکڑیوں کی طرح جھونکا جا سکے فرموده 5 مئی 1944ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: ہر ایک تحریک کی تکمیل کے لیے کئی مرحلے ہوتے ہیں اور وہ ان میں سے گزر کر مکمل ہوا کرتی ہے۔کسی تحریک کا سب سے پہلا حصہ خیال ہو تا ہے۔ایک انسان کے دل میں ایک خیال پیدا ہوتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ فلاں کام کرنا بھی اچھی بات ہے۔پھر دوسرا قدم اس کے بعد ارادہ کا ہوتا ہے۔یعنی وہ یہ ارادہ کرتا ہے کہ میں فلاں کام کروں گا۔تیسر اقدم پھر اس کی تفصیلات کا ہوتا ہے۔یعنی وہ اپنے اس خیال کو ایک تفصیلی شکل دیتا ہے۔مثلا کسی شخص می کے دل میں یہ خیال آتا ہے کہ ہمیں ایک مکان بنانا چاہیے۔تو اس خیال میں ابھی ارادہ شامل ہیں نہیں۔کچھ دنوں کے غور کے بعد وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں ایک مکان بناؤں گا۔یہ گویا اس کا منہ ارادہ ہے۔جب تک صرف یہ خیال تھا کہ مکان بنانا چاہیے۔اس وقت تک یہ محض ایک خیال ہے ہی تھا۔مگر جب وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں مکان بناؤں گا تو یہ ارادہ۔