خطبات محمود (جلد 25) — Page 319
خطبات ہے۔محمود 319 $1944 فیصلہ کر لیتا ہے کہ بناؤں گا تو پھر یہ بھی سوچنا شروع کرتا ہے کہ وہ مکان کتنا لمباکتنا چوڑا ہو گا، تنے کمرے ہوں گے ، کتنے کتنے رقبہ کے کمرے ہوں گے ، مکان کی شکل کیا ہو گی۔گویا ارادہ کے بعد تفصیلی شکل ہوتی ہے۔پہلے خیال ہوتا ہے پھر ارادہ اور پھر تفصیلی تشکیل۔جب اس ارادہ کو وہ تفصیلی تشکیل دے لیتا ہے تو اگر تو وہ فردی کام ہے تو اس کے لیے سامان جمع کرنا شروع کرتا ہے۔یہ سامان دو قسم کے ہوتے ہیں۔پہلے سامان ذریعہ وہ جمع کرتا ہے یعنی وہ سامان ہے جو ذریعہ ہوتے ہیں اصلی اور حقیقی سامانوں کے مہیا کرنے کا۔مثلاً میں نے مکان کی مثال دی تفصیلی تشکیل کے بعد انسان اندازہ کرتا ہے کہ اس پر ہزار دو ہر ا، دس ہیں یا پچاس ہزار یالا کھ یا دو لاکھ روپیہ صرف ہو گا۔اس لیے پہلے روپیہ کا انتظام کرتا ہے۔اس کے بعد وہ روپیہ سے اصلی اور حقیقی سامان مہیا کرتا ہے۔یعنی اینٹ، لکڑی، چونا، سیمنٹ، لوہے کا سامان یعنی کیل، کانٹا، قبضہ وغیرہ وغیرہ اشیاء خریدتا ہے۔گویا روپیہ سامانِ ذریعہ تھا۔جب وہ اسے مہیا کر لیتا ہے تو پھر حقیقی سامان جمع کرتا ہے جس سے مکان تیار ہوتا ہے۔اس کے بعد ایک اور مرحلہ ہے۔یعنی وہ اس سامان کو استعمال کرنے والے لوگوں کو جمع کرتا ہے۔ایسے مستری، معمار اور مز دور وغیرہ اکٹھے کرتا ہے جو اس اینٹ، لکڑی، لوہے اور چونے گارے وغیرہ کو استعمال کر سکیں اور مکان کی حیثیت کے مطابق دو، چار ، دس، بیس یا سو پچاس معمار اور مزدور جمع کرتا ہے۔یا اگر عمارت بڑی ہے تو کسی انجینئر کی خدمات حاصل کرتا ہے۔پھر سامان کا استعمال شروع کرتا ہے۔اور جب تعمیر مکان کر لیتا ہے یعنی سامان کا استعمال بھی کر لیتا ہے تو پھر ایک اور مرحلہ باقی ہوتا ہے۔اور وہ اس مکان کی تزئین کا ہوتا ہے یعنی مکان کو رہائش اور آرام و آسائش میں کے قابل بناتا۔محض مکان کی شکل کا مکمل ہو جانا انسان کی تسکی، تشقی اور آرام و آسائش کا یہ موجب نہیں ہو سکتا۔جہاں تک تو صرف مکان کا سوال ہے۔فرش کی بھی ضرورت نہیں۔اس میں کسی پاٹ اور کموڈ کی ضرورت نہیں۔دری، چار پائی، گلاس، لو ٹا وغیر ہ اشیاء میں سے چاہے ایک بھی کسی مکان میں نہ ہو۔چاہے اس میں ایک بھی د بیچی نہ ہو، چلمچی نہ ہو، ایک بھی گڑوی نہ ہو، کوئی دری نہ ہو، چار پائی نہ ہو ، پھر بھی وہ پورا مکان ہے۔مگر جہاں تک رہائش کا تعلق ہے جب تک سامان تزئین نہ ہو ، مکان رہائش اور آرام و آسائش کا موجب نہیں ہو سکتا۔