خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 234 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 234

خطبات محمود 234 $1944 دشمنوں کو مارتا اور تباہ کرتا ہے، ان کے دوستوں کو برکت دیتا ہے، انہیں ہر میدان میں فتح عظیم عطا کرتا ہے، انہیں روحانی علوم سے سر فراز کرتا ہے، قرآن کریم کے معارف ان پر کھولتا ہے ، انہیں غیب کی خبروں سے اطلاع دیتا ہے۔اور کونسا نتیجہ ہے جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔اور اگر ان کے اپنے اعمال کا نتیجہ ابھی ظاہر نہیں ہوا تو انہیں کم سے کم یہ تو یقین ہونا چاہیے کہ وہ جس راستہ پر چل رہے ہیں وہ صحیح ہے۔اگر اس راستہ پر چلنے کے باوجود ان کے اعمال کا نتیجہ ظاہر نہیں ہوا تو بجائے اِس کے کہ وہ یہ کہیں کہ ان اعمال کا نتیجہ کیا نکلا انہیں اپنے نفس سے سوال کرنا چاہیے کہ اے نفس ! تم نے کیا کمزوری دکھائی کہ ہمارے اعمال نیک کا کوئی نتیجہ ظاہر نہیں ہوا۔یہ تو نہیں مانا جاسکتا کہ وہ اعمال اپنا نتیجہ ظاہر نہیں کرتے۔تم اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہو کہ تمہارے سامنے بعض وجودوں میں وہ نتائج ظاہر ہو گئے۔پس اگر تمہاری ذات میں وہ می نتائج ظاہر نہیں ہوئے تو تمہیں یقین کر لینا چاہیے کہ اس میں تمہارا اپنا ہی قصور ہے۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت ہے ؟ جو شخص بھی اسے پیتا ہے اس کی پیاس بجھ جاتی ہے ہے اور اس کی روح تر و تازہ ہو جاتی ہے۔لیکن بخار کا مریض پانی پینے کے باوجود اپنی پیاس کو بکھتا ہوا محسوس نہیں کرتا۔وہ پانی پیتا ہے اور دو منٹ کے بعد پھر کہتا ہے پانی دو۔پھر پانی دیا ہے جاتا ہے تو دو منٹ کے بعد پھر کہتا ہے پانی دو۔تم اسے پانی پلائے جاتے ہو مگر اُس کی حالت یہ ہوتی ہے کہ ادھر وہ پانی پیتا ہے اور ادھر اس کے ہونٹ خشک ہو جاتے ہیں اور وہ پھر کہتا ہے اور پانی دو۔یہاں تک کہ پانی پیتے پیتے بعض دفعہ اُس کا پیٹ پھول جاتا ہے۔اس کے پیٹ میں پانی کے لیے گنجائش تک نہیں رہتی۔مگر وہ یہی کہتا جاتا ہے کہ پیاس لگی ہے اور پانی دو۔اب کیا ہے تم ایسے نظارہ کو دیکھ کر یہ سمجھنے لگتے ہو کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت نہیں رہی؟ یا تم خود اس شخص کو مریض تصور کرتے ہو ؟ تم کبھی یہ نہیں کہتے کہ پانی میں پیاس بجھانے کی طاقت ہے نہیں رہی۔یہ پانی پیتا ہے اور پھر اسے پیاس لگ جاتی ہے۔بلکہ تم کہتے ہو یہ پینے والے کا قصور ہے، اس کے اندر کوئی نقص پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے پانی اس پر اثر نہیں کرتا۔پس جس می قوم میں نمونہ موجود ہو اور اس نمونہ سے یہ ظاہر ہو رہا ہو کہ خدا کی طرف توجہ کرنے اور اُس کے لیے اپنے نفس کی قربانی کرنے سے آسمان سے برکات نازل ہوتی ہیں اس قوم کے ہیں