خطبات محمود (جلد 25) — Page 124
خطبات مج محمود 124 $1944 مگر تم میرے سامنے وہ آدمی تو لاؤ جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مقامات قرب کے حصول میں زیادہ سرعت اور تیزی کے ساتھ اپنا قدم اُٹھانے والا ہو۔ہو سکتا اور چیز ہے اور ہونا اور چیز ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ ما اللہ تو عیسائیوں سے کہہ دے کہ اگر خدا کا بیٹا ہو تا تو میں سب سے پہلے اس کی عبادت کرنے والا ہوتا۔8 اب اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ واقع میں خدا کا کوئی پینا ہے۔اسی طرح ہم یہ نہیں کہتے ہے کہ دنیا میں کوئی شخص ایسا ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے درجہ میں آگے نکل گیا۔ہم یہ کہتے ہیں کہ اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی شخص بڑھنا چاہے تو بڑھ سکتا ہے۔خدا نے اس میں دروازے کو بند نہیں کیا۔مگر عملی حالت یہی ہے کہ کسی ماں نے کوئی ایسا بچہ نہیں جنا اور نہ قیامت تک کوئی ایسا بچہ جن سکتی ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ سکے۔وہ شخص جو روحانی میدان میں لنگڑا ہے، جو دو قدم بھی صحیح طور پر نہیں چل سکتا قرب کا میدان تو اس کے لیے بھی کھلا ہے مگر وہ کہاں برق رفتار انسانوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو وہ انسان ہیں جو ایک سیکنڈ میں کروڑوں میں خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھ جاتے ہیں اور لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ سالوں میں بھی ایک منزل طے نہیں کر سکتے۔اُن کا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ ہی کیا ہے ؟ پس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ سکنا اور چیز ہے اور بڑھ جانا اور چیز ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس شان اور شوکت کے ساتھ خدا تعالیٰ کے قرب میں بڑھے ہیں، اُس شان اور شوکت کے ساتھ کوئی شخص بڑھ کر دکھائے گا تو پھر یہ سوال بھی پیدا ہو سکتا ہے۔مگر جب کوئی شخص ہمیں ایسا نظر نہیں آتا جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مقامات قرب طے کر سکا ہو یا آئندہ کر سکتا ہو تو بہر حال محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سب سے افضل رہے۔وہی سب کے سردار اور وہی سب کے آقار ہے۔لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحابہ سے تو یقیناً انسان زیادہ قرب حاصل کر سکتا ہے اور یقیناً ان سے بڑھ سکتا ہے۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان سے بڑھ کر دکھا دیا یا نہیں؟ مگر یہ مقام محض منہ کی لاف و گزاف سے حاصل نہیں ہو سکتا۔تم منہ۔ہزار بار مچا کے مارتے جاؤ اور کہو میں تین کھا رہا ہوں، میں پلاؤ کھا رہا ہوں، میں زردہ کھا رہا ہوں