خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 12

$1944 12 خطبات محمود رات کو مومن ہونے کی حالت میں سوئے گا تو صبح کا فراٹھے گا یا صبح مومن ہو گا تو شام ک کافر ہو گا۔پس ہمیں جہاں اپنی جماعت کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے وہاں ہر جماعت کے امیر اور پریذیڈنٹ کو چاہیے کہ وہ جماعت کی اخلاقی نگرانی کی طرف بھی توجہ کریں۔ہر شخص جو اپنے ادنیٰ سے ادنی بھائی یا ہمسایہ یا کسی مذہب و ملت سے تعلق رکھنے والے فرد کے مال میں معمولی سے معمولی خیانت بھی کرتا ہے اس کے متعلق تم کبھی یہ خیال نہ کرو کہ وہ خدا کے مال میں خیانت نہیں کرے گا۔اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ کسی ہندو یا سکھ یا عیسائی یا ایک دہریہ سے معاملہ کرتے وقت دیانت کی ضرورت نہیں تو اس کے متعلق تمہیں یہ کبھی گمان نہیں کرنا چاہیے کہ وہ مسلمان سے معاملہ کرتے وقت دیانت داری سے کام لے گا۔جو شخص بد دیانت ہے وہ ہمیشہ بد دیانتی کرے گا خواہ وہ ایک مسلمان سے معاملہ کر رہا ہو یا ایک ہندو، سکھ اور عیسائی سے معاملہ کر رہا ہو۔یہ خیال نہیں کرنا چاہیے کہ وہ مسلمان کے مال میں بد دیانتی نہیں کر تا صرف ہندو یا سکھ یا عیسائی یا دہریہ کے مال میں بددیانتی کرتا ہے۔کیونکہ بد دیانتی ایسے شخص کی فطرت میں داخل ہو جاتی ہے اور فطرت ایسی چیز ہے جو کبھی نہیں بدلتی۔اگر کسی نی اونچی جگہ پر قرآن رکھا ہوا ہو اور اسے ایک مسلمان اور ایک سکھ اٹھانے لگیں اور فرض کرو ہے کہ سکھ لمبے قد کا ہو اور مسلمان چھوٹے قد کا تو یہ نہیں ہو گا کہ چھوٹے قد کے مسلمان کا ہاتھ تو ہے قرآن تک پہنچ جائے اور لمبے قد کے سکھ کا ہاتھ وہاں نہ پہنچے۔اگر قرآن اونچی جگہ پر ہے تو یقینا ہے لیے سکھ کا ہاتھ وہاں تک پہنچ جائے گا لیکن چھوٹے قد کے مسلمان کا ہاتھ وہاں نہیں پہنچے گا۔اسی طرح اگر سمندر کی تہہ میں کوئی چیز جاپڑی ہے تو ایک مسلمان متقی خدا تعالیٰ کی خشیت اور اس کی محبت رکھنے والا اگر تیرنا نہیں جانتا تو وہ اس چیز کو نہیں نکال سکے گا۔لیکن ایک ہندو، سکھ ، عیسائی بلکہ دہر یہ جو مذ ہب سے بکلی آزاد ہوتا ہے ، وہ اگر تیر نا جانتا ہو گا تو وہ اسے نکال لے گا۔پس فطرت کبھی نہیں بدلتی۔اسی وجہ سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اگر کوئی شخص تمہارے پاس آکر یہ کہے کہ احد پہاڑ اپنی جگہ سے بدل گیا ہے تو تم اس کی بات کو مان لو لیکن اگر میں کوئی شخص تمہیں یہ کہتا سنائی دے کہ فلاں شخص کی فطرت بدل گئی ہے تو تم اسے کبھی نہیں