خطبات محمود (جلد 25)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 13 of 778

خطبات محمود (جلد 25) — Page 13

$1944 13 محمود تسلیم نہ کرو۔تو جو شخص بد دیانت ہے وہ ہر جگہ بد دیانتی کرے گا۔چاہے وہ ہندو سے معاملہ کر رہا ہو یا سکھ سے معاملہ کر رہا ہو یا عیسائی سے معاملہ کر رہا ہو یا ایک مسلمان سے معاملہ کر رہا ہو۔جو شخص جھوٹ بولنے کا عادی ہے اس کے متعلق یہ یقین کر لینا کہ وہ ایک سکھ سے تو یہ بعد جھوٹ بولے گا، ایک ہندو سے تو جھوٹ بولے گا، ایک عیسائی سے تو جھوٹ بولے گا، ایک دہریہ سے تو جھوٹ بولے گا، ایک مسلمان سے جھوٹ نہیں بولے گا صریح غلط ہے۔وہ جب بھی جھوٹ بولے گا یہ نہیں دیکھے گا کہ جس کے سامنے وہ جھوٹ کہہ رہا ہے وہ ایک مسلمان ہے یا ہندو، سکھ اور عیسائی ہے۔ہماری جماعت میں ایک شخص ہوا کرتا تھا میں نے بعض دفعہ اس کا نام بھی لیا ہے اب میں اس کا نام نہیں لوں گا کیونکہ میں اُس کا ایک نقص بیان کرنے لگا ہوں۔وہ شخص ! میں شاید پیغامی ہو گیا تھا اور اب تو مر بھی چکا ہے۔وہ ایک دفعہ میرے ساتھ ایک ایسی جگہ گیا جہاں احمدیت کی تبلیغ نہیں پہنچی تھی۔اُس کو جھوٹ بولنے کی بہت عادت تھی اور ہم ہمیشہ اُسے کہا کرتے تھے کہ بندہ خدا تم کبھی تو سچائی سے کام لیا کرو ہمیشہ جھوٹ ہی بولتے ہو۔ایک دفعہ وہ کسی شخص کو تبلیغ کرنے لگا اور احمدیت کی صداقت ثابت کرنے کے لیے اس نے لیکھرام والی پیشگوئی بیان کرنی شروع کر دی۔مگر اس نے بیان اس طرح کیا کہ لیکھرام ایک شخص تھا۔وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق سخت بد زبانی کیا کرتا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق پیشگوئی کی کہ وہ فلاں دن، فلاں تاریخ، فلاں سال اور فلاں وقت قتل کر دیا جائے گا۔یعنی جن امور کو ہم استدلال کے طور پر بیان کرتے ہیں اُن کو اُس نے اِس رنگ میں بیان کرنا شروع کر دیا کہ گویا انہی لفظوں میں پیشگوئی کی گئی تھی۔پھر کہنے لگا چونکہ پیشگوئی اتنی واضح تھی اور اس میں لیکھرام کے قتل ہونے کا سال، اس کی تاریخ، اس کا دن بلکہ وقت تک بتادیا گیا تھا اس لیے جب وہ دن آیا لاہور کی پولیس اس کے مکان کے اندر اور باہر بیٹھ گئی اور چاروں طرف پہرہ دار مقرر کر دیئے گئے تاکہ کوئی شخص قتل کے ارادہ سے اندر داخل نہ ہو سکے۔میں اُس وقت کوئی کتاب پڑھ رہا تھا وہ یہ باتیں کرتارہا اور میں سنتا رہا، سنتا رہا۔آخر کہنے لگا جب مقررہ وقت آپہنچا تو لیکھرام ایک کمرہ کے اندر بیٹھ گیا اور اس کمرہ کو ہے