خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 112 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 112

$1943 112 12 خطبات محمود چا غلہ کے متعلق جماعت کو بعض نہایت ضروری نصائح (فرمودہ 9 اپریل 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھلا سال غلہ کے لحاظ سے لوگوں کے لئے جس طرح تکلیف سے گزرا ہے خصوصاً غیر احمدیوں کے لئے وہ آئندہ ہمارے ملک کے لوگوں کے لئے ایک سبق کا موجب ہونا ہیئے۔میں نے گزشتہ سال بلکہ گزشتہ سے گزشتہ سال غلہ کے متعلق کچھ ہدایات جماعت کے احباب کو دی تھیں جن لوگوں نے ان پر عمل کیا وہ بہت آرام سے رہے اور جنہوں نے ان پر عمل نہ کیا ان کو تکلیف کا منہ دیکھنا پڑا۔اور ایسا وقت بھی آیا جب غلہ میسر آنا بہت مشکل ہو گیا۔بلکہ ایسا وقت بھی ہمارے ملک پر آیا جب غلہ کی قیمت دس روپے سے بڑھ کر یکدم سولہ روپیہ من تک پہنچ گئی جس کے معنے یہ تھے کہ اگر گھر کے چار افراد ہوں تو ان چار افراد کو سولہ روپیہ کا صرف غلہ چاہیے تھا کیونکہ اگر ایک من غلہ ان کی خوراک سمجھ لیا جائے تو سولہ روپیہ کا انہیں اپنے لئے صرف غلہ ہی چاہیئے تھا۔پھر اس میں پسائی وغیرہ شامل نہیں بلکہ پسائی انہیں الگ خرچ کرنی پڑتی تھی۔اسی طرح روٹی پکانے کے لئے لکڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور لکڑی کے اخراجات بھی غلہ کے اخراجات کے علاوہ تھے۔ہمارے ملک میں عام طور پر مزدور اور چپڑ اسی قسم کے لوگوں کی ماہوار آمد پندرہ روپیہ ماہوار ہوتی ہے۔اس لحاظ سے وہ تمام لوگ جن کی پندرہ روپیہ ماہوار آمد تھی وہ اس روپیہ سے صرف خشک روٹی بھی نہیں کھا