خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 6

$1943 6 2 خطبات محمود اسلام اور احمدیت کے غلبہ کا ظہور جلد ہونے والا ہے (فرمودہ 8 جنوری 1943ء) تشہد، تعوّذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں پاؤں کے درد اور شدید کھانسی کی وجہ سے زیادہ تو نہیں بول سکتا لیکن میں مختصر طور پر دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ خطبہ میں جس مضمون کی طرف میں نے اشارہ کیا تھا اس کی ایک اور گڑی آج پید اہو گئی ہے۔اور وہ کڑی یہ ہے کہ گو مجھے پہلے سے اس کا علم تھا مگر پہلا علم قیاسی تھا اور ہو سکتا تھا کہ واقعات اس کے خلاف ہو جاتے۔اس لئے میں نے اب تک اس کا ذکر نہیں کیا تھا۔جلسہ سالانہ کے دنوں میں میں اپنے خطبہ میں یہ کہنے والا تھا کہ قمری سال بھی اس سال جمعہ سے شروع ہونے والا ہے لیکن چونکہ قمری سال یقینی نہیں ہوتا مہینہ 29 کا بھی ہو سکتا ہے اور 30 کا بھی۔اور اس فرق کی وجہ سے جمعہ کے ساتھ بھی اگلا سال شروع ہو سکتا تھا اور ہفتہ کے ساتھ بھی۔اس وجہ سے میں نے اس کا ذکر نہیں کیا تھا۔گو بعض دوستوں نے مجھے پہلے بھی اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے مگر آج جبکہ چاند نکل آیا ہے لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ یہ امر خدا تعالیٰ کے فضل سے یقینی ہو گیا ہے کہ اس دفعہ قمری سال کی ابتدا بھی جمعہ سے ہو رہی ہے۔اب گویا چار جمعے خاص خاص ایسے ایام کے جو اپنی ذات میں بہت بڑی اہمیت رکھتے ہیں اکٹھے ہو گئے ہیں۔اس سال حج جمعہ کے دن ہوا۔اس سال ہمارا جلسہ سالانہ جو حج کا ظل ہے باوجود اس کے کہ وہ جمعہ کے دن نہیں