خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 53 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 53

خطبات محمود 53 $1943 اور مقام کے قریب پہنچا تو مجھے اپنے پیچھے سے آواز آئی کہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ۔میں نے مُڑ کر دیکھا تو دو آدمی کھڑے تھے۔رسمی گفتگو کے بعد ان میں سے ایک نے کہا کہ میری لڑکی نے کسی طرح آپ کی مستورات کو دیکھ لیا اور گفتگو کے بعد جب اسے معلوم ہوا کہ آپ قادیان سے آئے ہیں تو اس نے مجھے کہلا بھیجا کہ امام جماعت احمد یہ یہاں آئے ہوئے ہیں آپ ان سے ضرور ملیں۔اسی وجہ سے مجھے آپ سے ملنے کا خیال پیدا ہوا۔میں نے کہا لڑکی کو یہ خیال کس طرح پیدا ہوا۔اور اس نے آپ کو یہ کس طرح تحریک کر دی کہ آپ مجھ سے ملیں۔وہ کہنے لگے میں چار سدہ کا ہوں اور میر ابھائی احمدی ہے۔اور میری یہ لڑکی ان کے لڑکے سے بیاہی ہوئی ہے۔اس وجہ سے اس کے دل میں تحریک پیدا ہوئی کہ میں اپنے باپ سے کہوں کہ وہ بھی آپ سے ملاقات کرلے۔میں نے ان سے کہا کہ چارسدہ میں خان محمد اکرم خاں صاحب ہمارے ایک احمدی دوست ہیں۔کہنے لگے وہ میرے بڑے بھائی ہیں اور میں اگزیکٹو انجینئر ہوں۔فقیر محمد خاں میرا نام ہے اور میں ولایت جا رہا ہوں۔میری بیوی اور بیٹی بھی میرے ساتھ ہی ہوں گی۔کچھ عرصہ وہاں ٹھہرنے کا ارادہ ہے۔سیر کرنے کے بعد واپس آجائیں گے۔ان کی طبیعت کچھ مذاقی تھی۔باتوں باتوں میں ہنس کر کہنے لگے کہ ہم نے اپنے خاندان سے اٹھنی آپ کو دے دی ہے۔ہم دو ماؤں سے چار بھائی ہیں۔ایک ماں کا ایک بیٹا محمد اکرم اور دوسری ماں کا ایک بیٹا غلام سرور یہ تو احمدی ہیں مگر میں اور میرا دوسرا بھائی احمدی نہیں۔میں نے بھی انہیں مذاقیہ رنگ میں کہا کہ ہمارا سلسلہ اٹھنی پر راضی نہیں ہوتا۔ہم تو پورا روپیہ لے کر راضی ہوتے ہیں۔کہنے لگے محمد اکرم نے مجھے بڑی تبلیغ کی ہے اور میں ان کا بڑا ادب بھی کیا کرتا ہوں کیونکہ وہ میرے بڑے بھائی ہیں مجھے ان سے محبت بھی بہت ہے مگر اب تک تو مجھ پر اثر نہیں ہوا۔اور میں تو اس بات کی ضرورت ہی نہیں سمجھتا کہ اس سوال پر غور کروں کہ دنیا کی اصلاح کے لئے کسی مامور کو آنا چاہیے یا نہیں۔میں نے کہا آخر بات کیا ہے کہ آپ کی اس طرف توجہ پیدا نہیں ہوتی۔کیا نبوت کا مسئلہ روک ہے یا کفر و اسلام کے مسئلہ کی وجہ سے طبیعت میں اطمینان پیدا نہیں ہوتا۔ان کا تعلق سر عبد القیوم صاحب سے بھی تھا۔کہنے لگے نبوت کا مسئلہ تو میری راہ میں کوئی روک نہیں۔سر عبد القیوم صاحب کی مجلس میں