خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 54 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 54

$1943 54 خطبات محمود کئی دفعہ اس موضوع پر گفتگو ہوئی ہے اور میں نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ نبوت کا مسئلہ میرے رستہ میں حائل نہیں۔اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے آج دنیا کی اصلاح کے لئے کسی شخص کے آنے کی ضرورت ہے تو پھر نبی بھی آسکتا ہے مگر میں تو اس بات کا قائل ہی نہیں کہ رسول کریم صلی الی یوم کے بعد کسی مصلح کی ضرورت ہے۔میرے نزدیک آپ کے بعد کسی مامور ، کسی مصلح اور کسی مدعی کی حاجت نہیں۔خیر یہ گفتگو ہوئی اور اس کے بعد وہ چلے گئے۔تین مہینے گزرے تھے کہ لنڈن سے مجھے ایک خط ملا جس کی ابتدا ان الفاظ سے ہوتی تھی کہ آپ کو یاد ہو گا دو آدمی آپ کو دتی کے قلعہ میں ملے تھے اور ان میں سے ایک نے آپ سے کہا تھا کہ ہم نے آپ کو روپیہ میں سے اٹھنی دے دی ہے اور ایک اٹھنی ہمارے پاس ہے۔وہ میں ہی تھا جس نے یہ الفاظ کہے تھے لیکن آج میں لنڈن سے اس خط کے ذریعہ اس بقیہ اٹھنی میں سے ایک اور چوٹی آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں اور اپنے آپ کو آپ کی بیعت میں شامل کرتا ہوں۔یہ وہی خان صاحب فقیر محمد خاں صاحب تھے ، اب فوت ہو چکے ہیں۔اس کے بعد انہوں نے لکھا کہ میری احمدیت میں شمولیت کی بھی عجیب صورت ہوئی۔جب میں ہندوستان سے روانہ ہونے لگا تو میرے بھائی صاحب نے زبر دستی میرے ٹرنک میں دو تین کتابیں رکھ دیں۔میں نے ان سے کہا بھی ان کتابوں کا کیا فائدہ ہے۔میں وہاں سیر کرنے چلا ہوں کتابیں پڑھنے تو نہیں چلا مگر انہوں نے مانا نہیں اور دو تین کتابیں زبردستی ٹرنک میں رکھ دیں۔جب اس سفر میں میں یورپ کے ملکوں میں سے گزرا اور عیسائیوں کی طاقت، ان کی قوت اور ان کی عظمت و شوکت کو دیکھا تو میرے دل پر مایوسی طاری ہوتی چلی گئی اور میں نے کہا کہ اب اسلام کی ترقی کی کوئی صورت باقی نہیں رہی اور کوئی ایسا شاندار مستقبل نہیں جس کی اسلام کے متعلق توقع کی جا سکے۔انہوں نے لکھا میرے دل پر یہ حالات دیکھ کر اس قدر مایوسی طاری ہوئی کہ میں گھبر اگیا اور میں نے یقین کر لیا کہ اب ہمارے لئے دنیا میں کوئی ٹھکانا باقی نہیں۔ہندوستان میں بیٹھے ہوئے تو ہم خیالی پلاؤ پکاتے رہتے اور اپنی ترقی کی خواہیں دیکھتے رہتے ہیں مگر یہاں جو کیفیت دکھائی دے رہی ہے اس کا نتیجہ اسلام اور مسلمانوں کے لئے سوائے موت اور تباہی کے اور کچھ نہیں۔اسی گھبراہٹ کی حالت میں میں نے آپ کی ایک کتاب نکالی اور اسے پڑھنا شروع