خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 281

خطبات محمود 281 * 1943 دعاؤں اور انابت کے زور سے وہ ان غالب اقوام کے مذہب کو بدل ڈالیں اور انہیں اپنا بھائی بنا لیں۔پس ان پر غلبہ پانے کی یہی راہ نہیں کہ توپ اور تفنگ سے کام لیا جائے یا تلوار اور موجودہ زمانہ کے اسلحہ سے انہیں مغلوب کرنے کی کوشش کی جائے۔یہ تمام ہتھیار آج بے کار اور لغو ہیں۔ان ہتھیاروں سے کام لینے والا کبھی فتح کا منہ نہیں دیکھ سکتا۔صرف ایک ہی چیز آج مسلمانوں کے پاس ہے کہ وہ اس سچائی کو جو خدا نے ان کی طرف نازل کی۔ان لوگوں تک پہنچائیں ، ان کے دلوں میں خدا کا خوف پیدا کریں، ان کے قلوب میں ایمان کی چنگاری روشن کریں اور انہیں تبلیغ کے زور سے اسلام میں داخل کر لیں۔جب تک وہ اس ذریعہ سے کام نہیں لیتے ، جب تک وہ خدا تعالیٰ کے اس بتائے ہوئے ہتھیار کو نہیں چلاتے ، جب تک وہ قرآن اور اسلام کی تلوار سے کفر و شرک کو نہیں کاٹتے اس وقت تک وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ اس وقت تک ان کی غلامی کی زنجیریں کبھی کٹ سکتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں نے آج تک اپنی آزادی کے لئے جس قدر کوششیں کیں ان میں وہ ناکام ہوئے۔صرف اس قدر تغیر ہوا کہ ایک وقت میں وہ غلام کہلاتے تھے دوسرے وقت میں خادم کہلانے لگ گئے۔اب تیسرے وقت میں وہ آزاد بھی کہلا سکتے ہیں مگر یہ ساری چیز میں ایک ہی ہوں گی۔جب وہ غلام کہلاتے تھے تب بھی ماتحت تھے۔جب وہ خادم کہلاتے تھے تب بھی ماتحت تھے۔اور جب وہ آزاد کہلائیں گے تب بھی ماتحت ہی ہوں گے۔انہوں نے اپنی غفلت اور کو تاہی سے وہ زمانہ کھو دیا جب وہ آزادی حاصل کر سکتے تھے۔اور خود انہوں نے اپنے آپ کو غیر قوموں کے سپر د کر دیا۔کتنی بڑی سپین کی حکومت تھی، کتنی بڑی ترکوں کی حکومت تھی، کتنی بڑی ہندوستان کی ومت تھی، جب خود ان لوگوں نے غفلتیں کیں ، نالائقیاں کیں، تعیش میں مبتلا ہو گئے ، علم پڑھنا ترک کر دیا، جرآت اور بہادری کے وصف سے عاری ہو گئے ، دیانت و امانت کا مادہ ان میں نہ رہا، غداری ، دھو کے بازی اور فریب کاری ان کا شیوہ بن گیا، غریبوں سے نیک سلوک کرنا ان کا وصف نہ رہا اور انہوں نے ایک ایک کر کے تمام خوبیاں اپنے اندر سے مٹاڈالیں اور دلوں میں شیطان کے پورے غلام بن گئے تو خدا نے ان کو ظاہر میں بھی غیر قوموں کا غلام بنا دیا۔اس میں کسی کو کیا گلہ ہو سکتا ہے۔یہ تو ویسی ہی بات ہے جیسے رسول کریم صلی الیم سے کسی نے