خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 225 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 225

خطبات محمود 225 $1943 کج بحثی شروع کر دیتے ہیں اور ملنٹوں کی طرح سارا سارا دن لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں۔یہ طریق بالکل غلط ہے۔چاہیے کہ جسے تبلیغ کی جائے وہ محسوس کرے کہ اس مبلغ کے دل میں میرے لئے حقیقی درد اور سچی ہمدردی ہے۔اس طرح بھی اگر اثر نہ ہو تو مومن کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دین کو ضرور پھیلانا ہے۔اس لئے جو بھی اس کی راہ میں روک بنے گا اور مقابلہ پر آئے گا وہ ضرور تباہ ہو گا۔یہ یقین بھی کئی دلوں کو پھیر دیا کرتا ہے۔مگر یہ بات سب سے آخر میں ہونی چاہیئے کیونکہ جو گڑ سے مر سکے اسے زہر دینے کی کیا ضرورت ہے۔ہاں جو محبت ، اخلاص اور خیر خواہی سے نہیں مانتے۔عذاب الہی انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ہمارا فرض صرف اتنا ہے کہ یہ بھی بتا دیں کہ نبیوں کے ساتھ خداتعالی کی تلوار بھی ہوتی ہے اور جو لوگ نرمی اور محبت سے نہیں مانتے اللہ تعالی کی تلوار انہیں کاٹ دیا کرتی (الفضل 9نومبر 1943ء) ہے۔1: الاعراف: 63 2: صحيح مسلم كتاب الجهاد باب غزوة احد وباب ما لقى النبي يا الله من اذى المشركين والمنافقين 3 بوروں: ایک قوم کا نام