خطبات محمود (جلد 24) — Page 56
$1943 56 خطبات محمود گر رہی ہیں تو ساتھ ہی ایک نئی بنیاد اسلام کی ترقی کے لئے اٹھائی جا رہی ہے۔اگر دشمن یہ دیکھتا ہے کہ محمد لی لی ایم کے قلعہ میں سے آپ کے نام کی طرف منسوب ہونے والے چند شکست خوردہ لوگ ایک دروازہ سے نکلتے ہوئے اپنے ہتھیار پھینک رہے ہیں تو وہ آنکھیں اٹھا کر کہ دوسری طرف ایک اور قوم جس کی رگوں میں جوانی، امید اور امنگوں کا خون تیزی سے دورہ کر رہا ہے فتح کے جھنڈے اڑاتی ہوئی محمد صلی ال نیم کے نام کو بلند کرنے اور اس کی حکومت کو دوبارہ قائم کرنے کے لئے ایک دوسرے دروازے سے محمد ی قلعہ میں داخل بھی (الفضل 28 فروری 1943ء) 66 ہو رہی ہے۔“ 1۔نحاس پاشا: (مصطفیٰ نحاس) مصر کا مشہور سیاسی راہنما۔سعد زاغلول پاشا کے بعد وفد پارٹی کا سر براہ چنا گیا۔کئی بار مصر کا وزیر اعظم رہا۔1952ء کے انقلاب کے بعد خانہ نشین ہو گیا اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1713 مطبوعہ لاہور 1988ء) 3،2: در ثمین فارسی صفحه 147 شائع کردہ نظارت اشاعت ربوہ