خطبات محمود (جلد 24) — Page 57
$1943 57 7 خطبات محمود اپنے ارادوں کی باگ ڈور ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی طرف پھیر نی چاہیے فرموده 12 فروری 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اس دنیا کے کارخانہ میں بھی عجیب عجیب نظارے نظر آتے ہیں اور انسان جو اپنے علم اور اپنی عقل اور اپنے فہم پر اس قدر مغرور ہے کہ وہ خدا تعالیٰ اور اس کی قدرتوں پر بھی اعتراض اور جرح اور تنقید سے نہیں رکھتا۔اگر اس کے اعمال اور اس کی زندگی کے سفر پر ایک مجموعی نگاہ ڈالی جائے تو وہ ایسا پریشان اور حواس باختہ نظر آتا ہے کہ اس کی ان دونوں حالتوں کا مقابلہ نہایت ہی تعجب انگیز ہو جاتا ہے۔ایک وقت میں تو وہ کہیں خدا تعالیٰ کے قانونِ قدرت پر معترض ہوتا ہے۔کہیں خدا تعالیٰ کے قانونِ شریعت کو قابل تبدیل قرار دیتا ہے۔کہیں خد اتعالیٰ کی صفات میں اصلاح کرنے کی کوشش کرتا ہے تو دوسرے وقت میں وہ بالکل ایک پر کی طرح جو پانی میں تیر رہا ہو نظر آتا ہے۔اور اس کے اندر کسی مقابلہ اور مقاومت 1 کی طاقت نہیں ہوتی۔وہ صرف پھڑ پھڑاتا ہے۔اس سے زیادہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔آج ایک چیز کسی رنگ میں نظر آتی ہے تو کل وہ بالکل ہی شکل بدل لیتی ہے۔ایک طاقتور اور قوی انسان جس سے دنیا ڈر رہی ہوتی ہے چند گھنٹوں میں ایک بے جان لاشہ ہو جاتا ہے۔لوگ اس کو مٹی