خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 312 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 312

$1943 312 (31) خطبات محمود مومن کو ترقیات کی خبر سن کر قربانی میں پہلے سے زیادہ ترقی کرنی چاہیئے (فرمودہ 31 دسمبر 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: " پیشتر اس کے کہ میں خطبہ جمعہ کا اصل مضمون شروع کر دوں میں توجہ دلاتا ہوں ناظمین جلسہ کو کہ انہوں نے عورتوں کے لئے پردہ کا کوئی انتظام نہیں کیا اور یہ ایک نہایت ہی معیوب بات ہے۔جبکہ اسلام اس امر کو پسند فرماتا ہے کہ جن مجالس میں وعظ و نصیحت ہوا کرے ان مجالس میں عورتیں ضرور جایا کریں تو ان کے لئے انتظام بھول جانا نہایت حیرت انگیز ہے۔عورتوں کا اس طرح بغیر کسی انتظام کے باہر بیٹھنا طبیعت پر نہایت گراں گزرتا ہے۔اور ہر لمحہ ایسے وقت کا ہمارے لئے ایک تنبیہہ ہوتا ہے کہ ہم نے اپنے فرض کے سمجھنے میں غلطی کی ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام نے عورت کے لئے جس قسم کا پردہ رکھا ہے وہ برقع یا چادر سے پورا ہو جاتا ہے مگر باوجود اس کے عورتوں کی طبیعت میں جو حیا ہوتی ہے اور جس قسم کی حیا اسلام پیدا کرتا ہے وہ پسند نہیں کرتی کہ بلا طبعی ضرورت کے برقع میں بھی عورت اس طرح سامنے بیٹھی ہوئی ہو۔یہی وجہ ہے قرآن کریم نے عورتوں سے مِن وَرَاءِ حِجَاب 1 باتیں