خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 313 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 313

$1943 313 خطبات محمود کرنے کا حکم دیا ہے اور باوجود اس کے کہ وہ پردہ میں ہوں عام حالات میں اسلام یہ ہدایت دیتا ہے کہ ایک پر وہ لٹکا ہوا ہو جس کے پیچھے بیٹھ کر مرد با تیں کریں یا وعظ وغیرہ کریں۔مجبوری کی بات اور ہوتی ہے مگر اب خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو ایسے سامان عطا فرمائے ہوئے ہیں کہ ہم آسانی سے اس بات کا انتظام کر سکتے ہیں۔اور جس بات کا ہم انتظام کر سکتے ہوں اس کو نہ کرنا افسوسناک ہوتا ہے۔اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے جلسہ کے کام سے ہم کو بخیر و خوبی فارغ فرمایا۔جیسا کہ احباب کو معلوم ہے پہلے دن دعا کے موقع پر جب میں کھڑا ہوا تو میری صحت ایسی تھی کہ میں سمجھتا تھا جلسہ میں میں پوری طرح تقریریں نہیں کر سکوں گا اور ضعف کی حالت تو ایسی تھی کہ میرے لئے بولنا تو الگ رہا خالی کھڑا رہنا بھی دُو بھر تھا۔مگر بجائے اس کے کہ جلسہ کے کام کی وجہ سے مجھے تکلیف محسوس ہوتی اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھے ایسی طاقت عطا فرما دی کہ میں جلسہ کے تمام کاموں میں پوری طرح حصہ لے سکا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ گزشتہ سالوں کی نسبت کام میں کسی قدر کمی کر دی گئی تھی مگر پھر بھی آٹھ ، دس بلکہ بارہ گھنٹہ مجھے ان ایام میں روزانہ کام کرنا پڑا۔ملاقاتیں ہی تین سوا تین گھنٹے تک ہوتی رہتی تھیں اور عورتوں کی بیعتیں شامل کر کے تو پانچ گھنٹے اس میں صرف ہو جاتے تھے۔پھر نمازوں کے لئے آنا اور دوستوں سے مصافحہ کرنا الگ تھا۔اس طرح روزانہ آٹھ نو گھنٹے کا کام ہو جاتا تھا مگر بجائے اس کے کہ اتنا بڑا کام میرے اعصاب پر کوئی برا اثر ڈالتا میں نے محسوس کیا کہ بجائے کمزور ہونے کے میرے جسم میں زیادہ طاقت آتی جاتی ہے اور آخری دن تو سوائے آواز کے بھر جانے کے مجھے کوئی ایسی کمزوری محسوس نہیں ہوتی تھی۔جس سے میں یہ سمجھتا کہ میں اپنے فرض کو ادا نہیں کر سکوں گا۔بلکہ آخری تقریر میں میر ا دل مجھے یہ لالچ دلا رہا تھا کہ میں اپنی تقریر کو مکمل کر لوں اور میں سمجھتا تھا اگر گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی میں چار پانچ گھنٹے تقریر کر لوں تو یہ کوئی ایسا بوجھ نہ ہو گا جو میرے لئے ناقابل بر داشت ہو۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل تھا جو نازل ہوا۔ورنہ جو عام قانون ہے اس کے لحاظ سے اگر ایک کمزور اور بیمار آدمی محنت و مشقت کا کام کرے تو وہ اور زیادہ کمزور اور زیادہ بیمار ہو جاتا ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا