خطبات محمود (جلد 24) — Page 257
$1943 257 خطبات محمود کہ جماعت میں ایسے تین یا چار یا پانچ آدمی پیدا کر دیئے جائیں جن کی روحیں اکٹھی ہوں اور جو روحانی میدان میں مل کر قدم اٹھا سکتے ہوں۔مذہبی دنیا میں کبھی قدموں کو ملا کر چلنے سے کامیابی نہیں ہوا کرتی بلکہ مذہبی دنیا میں روحوں کے متحد ہونے سے کامیابی حاصل ہوا کرتی ہے۔مگر اس میں ابھی بہت بڑی کو تاہی پائی جاتی ہے۔ہر شخص دوسرے پر اعتراض کرتا اور اعتراض کرنے کو ہی اپنی خوبی اور کمال سمجھتا ہے۔ایک افسر دوسرے افسر کی جگہ مقرر کیا جاتا ہے تو ہمیشہ اس کا یہ طریق نظر آتا ہے کہ وہ کہتا ہے میں نے یہ کام کیا مگر دوسرے کے کام میں یہ یہ نقص تھا۔اسے کبھی یہ خیال ہی نہیں آتا کہ میں اس قسم کے الفاظ کہہ کر اپنے نقص کا اظہار کر رہا ہوں۔بے شک دوسرے افسر کے کام میں کو تاہی ہو گی مگر جب یہ اس کا نقص بیان کرتا اور اپنی خوبیاں شمار کرتا ہے تو یہ اس بات کا ثبوت بہم پہنچارہا ہوتا ہے کہ اگر پہلے افسر کا کوئی عمل ناقص تھا تو اس کا ایمان ناقص ہے۔پس مادی حالات کی درستی نہیں بلکہ روحوں کی درستی سے مذہبی جماعتیں دنیا میں کامیاب ہوا کرتی ہیں۔مگر اس طرف خدام کی توجہ ابھی کم ہے۔لیکن بہر حال انصار اللہ سے وہ کچھ زیادہ بیدار ہیں۔اگر یہ دونوں یعنی خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ مل کر جماعت میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کریں تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس بات کی امید کی جاسکتی ہے کہ اگر خدانخواستہ کسی وقت ہمارا نظام سو جائے تو یہ لوگ اس کی بیداری کا باعث بن جائیں گے اور اگر یہ خود سو جائیں گے تو نظام ان کو بیدار کرتارہے گا۔میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ہماری مدد فرمائے۔اور ہمیں ایسی توفیق عطا فرمائے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنے ذاتی فرائض کو ادا کرتے ہوئے اپنے دوسرے بھائیوں کو بھی اٹھانے اور ان کو بیدار کرنے کا باعث ہو تا کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے بیدار اور ہوشیار سپاہیوں کی صورت میں پیش ہوں۔مُردار اور بے کار لوگوں کی (الفضل 17 نومبر 1943ء) صورت میں پیش نہ ہوں۔“ 1: تذکرہ صفحہ نمبر 420 ایڈیشن چہارم 2 ترمذی کتاب الزهد باب حديث اعقلها و توکل (مفهوبًا)