خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 207 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 207

$1943 207 خطبات محمود کی عبادت کی۔حالانکہ ان تمام چیزوں کے متعلق توفیق خدا تعالیٰ کی عنایت کر دہ ہوتی ہے اور یہ خداتعالی خود کرتا ہے۔لیکن چونکہ بعض دفعہ انسان کے ساتھ دلجوئی کا معاملہ کیا جاتا ہے اس لئے ان کے نام انسان کی طرف منسوب کر دیئے جاتے ہیں تو جہاں تک بھی ہم غور کرتے ہیں یہی معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اور بندے کے معاملات کے نام معنوی ہیں حقیقی نہیں کیونکہ حقیقت میں فاعل تو خدا تعالیٰ کی ذات ہی ہوتی ہے اور ان کا نام عبادت محض انسان کی دلجوئی کے لئے رکھا جاتا ہے۔ورنہ نہ خدا اور بندے کے تعلقات میں کوئی ایثار پایا جاتا ہے اور نہ کوئی نیکی اور نہ کوئی عبادت۔اگر ہم ذرا بھی غور کر کے دیکھیں تو ایثار ایک قرضے کے جزو کی ادائیگی کا نام ہے۔خدا نے تو ہماری دلجوئی اور مایوسی کو دور کرنے کے لئے ان کے نام اچھے اچھے رکھ دیئے ہیں۔کہیں اس کا نام اخلاق رکھا ہے، کہیں نیکی رکھا ہے، کہیں تقویٰ۔غرض محض ہمارے دلوں میں ڈھارس بندھانا ہوتی ہے۔پس ہماری ان نیکی اور بدی کے حالات کو دیکھتے ہوئے جو ہمارے اندر مایوسی طاری ہونی تھی خدا تعالیٰ ان اچھے ناموں سے اس پر پردہ ڈال دیتا ہے۔تاہم اس کو دیکھتے ہوئے حوصلہ کریں۔لیکن یہ امر بیوقوفی کی حد تک پہنچ جاتا ہے۔جب ہم یہ خیال کرنے لگ جاتے ہیں کہ یہ نیک کام ہم نے کیا ہے اور وہ نیک کام ہم نے کیا ہے۔حالا نکہ سب نیک کام خدا تعالیٰ خود کرتا ہے۔البتہ اس حد تک لطف اٹھانا کہ ہم نے تو کوئی کام نہیں کیا لیکن آقا نے اس کو کام کہا ہے، جائز ہے۔الف لیلہ میں سند باد جہازی اور ایک سند باد بڑی ایک مزدور کا واقعہ بیان ہوا ہے۔لکھا ہے کہ مزدور تھک گیا اور اس کے دروازے کے آگے اس نے بوجھ اتار دیا۔وہ بہت بھوکا تھا۔دل میں خیال کرنے لگا کہ یہ عجیب زندگی ہے سارا دن بوجھ اٹھاتا ہوں لیکن شام کو پیٹ بھر کر کھانا بھی میسر نہیں آتا۔سامنے کے محل پر اس نے سند باد جہازی لکھا دیکھا۔دل میں خیال کیا کہ یہ بھی ایک سند باد جہازی ہے جس کے محل میں دعوتیں اڑ رہی ہیں۔غرباء کا ہجوم ہو رہا ہے، صدقہ و خیرات ہو رہے ہیں۔اور ایک میں سندباد ہوں کہ بھوکا مر رہا ہوں۔اسی اثناء میں سند باد جہازی نے اس کو بلایا اور کہا کہ بھوکے ہو ؟ اس نے کہا کہ ہاں۔اس نے اس کے لئے دستر خوان لگوایا۔اور عجیب قسم کی تھالیاں لگائی گئیں۔اور نوکروں کو کھانا لانے کے لئے کہا۔لیکن ساتھ ہی تاکید کر دی کہ ڈش خالی لائے جائیں۔