خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 198 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 198

1943ء 198 20 خطبات محمود تبلیغ احمدیت کا موسم معلوم نہیں کب ختم ہو جائے اس لئے جلد از جلد اپنا کام ختم کرو )فرمودہ 17 ستمبر 1943ء( تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: دو ہر ایک چیز کا ایک وقت ہوتا ہے اور اس وقت کے آگے یا پیچھے ہو جانے سے وہ کام جو ٹھیک وقت پر ہونا ہوتا ہے رُک جاتا ہے۔ وہی کام جو اپنے وقت پر سہولت سے اور احسن طور پر ہو سکتا ہے اس کے لئے وقت گزر جانے کے بعد بڑی مشکلات پیش آجاتی ہیں۔ اور بعض اوقات کوئی کام بالکل بے وقت بھی ہو جاتا ہے مگر اس کے پورا کرنے کے لئے بڑی قربانی کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ پھر بھی اس قربانی کے بعد جو نتیجہ نکلتا ہے وہ خرچ کے مقابل میں بہت ہی کم ہوتا ہے۔ دیکھو سونا بنانے والے کتنی کوشش کرتے ہیں۔ سالہا سال خرچ کئے جاتے ہیں اور لاکھوں رو لاکھوں روپے سونا بنانے میں کامیاب ہونے کے لئے خرچ کر دیتے ہیں۔ پھر ان میں نے گٹھلی بھر سونا بنالیا ہے۔ اول تو یہ جھوٹ ہوتا ہے۔ مگر ہم بعض لوگ کہہ دیتے ہیں ہم نے فرض کر لیتے ہیں کہ صحیح ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ غیر طبعی طریق کیوں اختیار کیا گیا؟ غیر طبعی طریق اختیار کرنے سے کیا فائدہ حاصل ہوا؟ اگر وہ اتنا ہی وقت جو اُس نے سونا بنانے میں کامیاب ہونے میں لگا یا کسی تجارت پر لگاتا، صنعت و حرفت پر لگاتا اور وہ طریق اختیار کر تا جو سے