خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 174 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 174

خطبات محمود 174 $1943 ہوئی ہوتی ہیں اور وہ بڑا شور مچاتے ہیں کہ ہمیں کھانے کے لئے کالی روٹی ملتی ہے حالانکہ ہمارے ہاں لوگ باجرے کی خالص روٹی کھاتے ہیں اور انہیں ذرا بھی احساس نہیں ہوتا کہ وہ کسی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ان کے ہاں آٹے میں اگر ذراسی بھی ملاوٹ ہو جائے تو وہ شور مچادیتے ہیں کہ ہم پر آفت آگئی، ہم مر گئے ، ہمیں کالی روٹی کھانے کے لئے مل رہی ہے۔لیکن ہمارے ملک میں کروڑوں کروڑ لوگ ایسے ہیں جو باجرہ اور جوار کھاتے ہیں بلکہ بعض علاقوں میں مدھل 3 کی روٹی کھائی جاتی ہے۔میں نے خود مڈھل کی روٹی استعمال کی ہے، بڑی سخت ہوتی ہے۔اس کا دانہ اتفاقاً پیدا ہو جاتا ہے اور قحط کے زمانہ میں لوگ اسے استعمال کیا کرتے ہیں مگر ہمارے ہاں باجرہ یا جوار یا ڈھل کھا کر لوگ شور نہیں مچاتے کہ ان کے لئے کس قدر مصیبت کا سامان پیدا ہو گیا لیکن یورپ کے لوگوں کی یہ حالت ہے کہ وہ آج بھی ہم سے بہتر کھانے کھاتے ہیں مگر شور یہ مچارہے ہیں کہ سخت مصیبت آگئی۔یہ تکلیف ان کو اسی وجہ سے ہے کہ انہوں نے اسلام کی تعلیم پر عمل نہیں کیا۔اگر وہ عمل کرتے تو وہ اپنی روٹی کو زیادہ سے زیادہ سادہ بناتے ، اپنے لباس کو زیادہ سے زیادہ سادہ بناتے اور انہیں کسی قسم کی تکلیف محسوس نہ ہوتی بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ لڑائی بھی نہ ہوتی کیونکہ لڑائی اسی لئے ہو رہی ہے کہ بعض قو میں دوسروں کا مال چھینا چاہتی ہیں پر پس تحریک جدید کی غرض کو سمجھو اور اپنی زندگیوں کو اور بھی سادہ بنانے کی کوشش کرو۔اور اس امر کو اچھی طرح سمجھ لو کہ تعیش کے سامان خواہ کس قدر کم ہوں یقینی طور پر وہ امیر اور غریب میں دوری پیدا کر دیتے ہیں۔ہمارے ہاں عام طور پر زیادہ قیمتی قالین استعمال نہیں کئے جاتے۔امراء کے ہاں ہوتے ہیں لیکن ایسے امراء بہت تھوڑے ہوتے ہیں۔عام طور پر لوگ فرش پر دریاں یا چادریں وغیرہ بچھا دیتے ہیں لیکن باوجود اس کے کہ ان کے ہاں کوئی قیمتی قالین نہیں ہوتے۔اگر گاؤں کی کوئی عورت آجائے اور وہ اس فرش پر بیٹھ جائے تو وہ بُرا مناتے ہیں کہ اس کے بیٹھنے کی وجہ سے ہمارا فرش میلا ہو گیا۔اب دیکھو یہ ایک بعد ہے جو اس معمولی سے سامان کی وجہ سے امیر اور غریب میں پیدا ہو گیا۔اگر یہ فرش نہ ہو تا تو اس غریب عورت کی تحقیر دل میں پیدا نہ ہوتی۔پس ہماری کوشش یہ ہونی چاہیئے کہ ہم اس بعد کو دنیا سے