خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 173 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 173

$1943 173 خطبات محمود قمیص نہیں ہوتی تھی۔رسول کریم صلی ال کلام کے زمانہ میں ایک لڑکا تھا جس نے قرآن کریم کا بہت سا حصہ حفظ کیا ہوا تھا۔ایک دفعہ بعض لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ فلاں جگہ لوگوں کو نماز پڑھانے کے لئے امام کی ضرورت ہے آپ نے اس لڑکے کو ہی امام مقرر کر دیا۔رسول کریم صلی ال کی کمی کے زمانہ میں اگلی صفوں میں مرد ہوا کرتے تھے اور پچھلی صفوں میں عورتیں ہوا کرتی تھیں۔ایک دفعہ اس نے جماعت کرتے ہوئے سجدہ سے سر اٹھاتے وقت الله اکبر کہا تو ایک عورت نے اپنا سر پہلے اٹھا لیا۔اس لڑکے کا کرتہ چھوٹا تھا اور پاجامہ کوئی تھا نہیں۔اس عورت کی اتفاقاً نظر جاپڑی اور اس نے دیکھا کہ وہ نگا ہو رہا ہے۔شروع شروع کا زمانہ تھا اس نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ارے لوگو اپنے امام کا ستر تو ڈھانکو۔آخر لوگوں نے چندہ کر کے اسے تہبند بنوا کر دیا۔اب کیا تم سمجھتے ہو کہ اس لڑکے کی عزت تہبند نہ ہونے کی وجہ سے کم تھی۔آج جو دنیا میں بڑے بڑے مالدار اور معزز لوگ دکھائی دیتے ہیں ان سے یقیناً اس لڑکے کی عزت زیادہ تھی بلکہ خدا کے نزدیک وہ ہر ایسے مالدار سے جو تقویٰ میں اس سے کم درجہ پر تھا زیادہ معزز تھا۔ہم کسی بڑے سے بڑے مالدار کو بھی آج رضی اللہ عنہ نہیں کہتے بلکہ اگر کوئی ہمیں رضی اللہ عنہ کہنے پر مجبور بھی کرے تو ہم نہیں کہیں گے مگر اس لڑکے کے نام پر ہم سب رضی اللہ عنہ کہنے پر مجبور ہیں۔اگر آج کسی بڑے سے بڑے بادشاہ کو بھی کوئی شخص گالی دے تو ایک مومن کا دل نہیں دُکھتا لیکن اگر اس لڑکے کو کوئی شخص گالی دے تو ایک مومن کا دل زخمی ہو جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ لڑکا ہمارے محبوب آقا کا صحابی تھا۔اس لئے ہمارے نزدیک دنیا کے کسی بادشاہ کی بھی وہ عزت نہیں جو اس لڑکے کی ہے۔پس میں نے ان دوستوں کو جواب دیا کہ تم کپڑے نہ ملنے کا افسوس نہ کرو۔صرف خدا تعالیٰ سے یہ دعا کرتے رہو کہ ہمارے ملک میں غلہ کم نہ ہو۔اگر غلہ لوگوں کو میسر آتارہے تو اسلام جو زندگی پیش کرتا ہے اس کے لحاظ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم پر کوئی آفت نہیں آئی۔روٹی ایسی چیز ہے جو انسان کی زندگی کے قیام کے لئے ضروری ہے۔اس میں کمی نہ آئے تو کوئی تکلیف انسان کو نہیں ہو سکتی۔باقی جس قدر چیزیں ہیں وہ سب زوائد ہیں ملیں یا نہ ملیں کوئی بات نہیں۔آجکل ولایت میں ایک کالی روٹی کہلاتی ہے جس میں کچھ غلہ اور کچھ دوسری چیزیں ملی