خطبات محمود (جلد 24) — Page 155
$1943 155 15 خطبات محمود تحریک جدید کی غرض کو سمجھو اور اپنی زندگیوں کو سادہ بنانے کی کوشش کرو وو (فرمودہ 30 اپریل 1943ء) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علم کے ذریعہ ہمیں ایک ایسا کامل مذہب بخشا ہے جو ہر زمانہ اور تمام حالات کے لئے اپنے اندر رہنمائی کا سامان رکھتا ہے۔اسی لئے قرآن کریم کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے ہر چیز اس کے اندر بیان کر دی ہے۔بعض نادان اس پر یہ اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ آیا فلاں مسئلہ اس میں بیان ہے، آیا فلاں مسئلہ اس میں بیان ہے ؟ وہ یہ نہیں جانتے کہ قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے انسائیکلو پیڈیا قرار نہیں دیا بلکہ انسان کی ضرورتوں کو پورا کرنے والا قرار دیا ہے۔انسان اپنے لئے ایک غیر ضروری چیز اگر تجویز کرے تو اس کا نگران اور محافظ اس الزام کے نیچے نہیں آسکتا کہ اس کی اس خواہش کو اس نے کیوں انہیں کیا۔باپ اپنے بیٹے کے متعلق ہمیشہ کہا کرتا ہے کہ میں نے اس کی سب ضرورتوں کو پورا کر دیا ہے مگر اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ اس نے اپنے بیٹے کے لئے عیاشی کے تمام سامان بھی مہیا کر دیے ہیں۔اگر کوئی باپ اپنے بیٹے کے متعلق اوپر کے الفاظ کہے اور اس کا بیٹا یہ کہے کہ میرے باپ نے میری سب ضرورتوں کو کہاں پورا کیا ہے میں افیون کھانا چاہتا تھا مگر