خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 12

$1943 12 خطبات محمود آپ کو ایک سفر پر جاتے دیکھا ہے اور آخر میں انگلستان جانے کا ارادہ کیا ہے۔یہ تمام امور تبلیغ کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔ممکن ہے جاپانیوں کی جو شر مندگی اور ندامت مجھے دکھائی گئی ہے اس کا مفہوم یہ ہو کہ ہمارے دو مبلغ جاپان میں رہے ہیں اور دونوں کے کام کے نتیجہ میں سوائے ایک شخص کے جو مشتبہ سا تھا اور کوئی احمدی نہیں ہوا۔گو یا جاپانیوں نے مذہب کی طرف بالکل توجہ نہیں کی مگر اس رؤیا سے معلوم ہوتا ہے کہ آخر اس قوم میں بھی ندامت پیدا ہو گی اور جب ان میں تبلیغ پر زور دیا جائے گا اور انہیں اسلام اور احمدیت کی طرف کھینچا جائے گا تو کچھ حصہ تو دلیری سے مصافحہ کرلے گا یعنی احمدیت کو قبول کر لے گا مگر کچھ حصہ اس شرمندگی اور ندامت کی وجہ سے دیر لگائے گا۔بہر حال اللہ تعالیٰ کی مشیت میں جو کچھ ہے اس کا کسی قدر اجمالی علم ان جمعوں کے اجتماع سے حاصل ہوتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے تبلیغ کے بعض نئے رستے کھلنے والے ہیں اور ہمیں ان رستوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے۔یہ علم تو خد اتعالیٰ کو ہی ہے کہ کب اور کس کس رنگ میں اسلام اور احمدیت کے غلبہ کے رستے کھلیں گے۔اس بات کو سوائے خدا کے اور کوئی نہیں جانتا۔البتہ ایک اور مضمون ہے جس کو میں ابھی بیان کرنا مناسب نہیں سمجھتا اور جس کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ غالباً 1945ء اسلام اور احمدیت کے لئے کسی خاص ظہور کا سال ہو گا اور 1943ء اس ظہور کی بنیاد کا موقع ہو گا۔لیکن ابھی میں اس مضمون پر غور کر کے صحیح طور پر نتائج اخذ نہیں کر سکا۔اگر یہ نتیجہ صحیح نکل آیا تو تحریک جدید کا اختتام اس خاص ظہور والے سال سے انشاءَ اللهُ تَعَالٰی مل جائے گا۔اب تحریک جدید کا نواں سال ہے۔1944ء تحریک جدید کا دسواں سال ہو گا اور 1945ءاس کا خاتمہ ہے جو ایسا ہی ہو گا جیسے رمضان کے بعد عید آتی ہے۔پس میں سمجھتا ہوں کہ 1945ء اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک خاص سال ہو گا اور اس میں اسلام اور احمدیت کے غلبہ کا ظہور شروع ہو جائے گا۔مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے میں ابھی قطعی طور پر اس نتیجہ پر نہیں پہنچا۔اگر یہ نتیجہ نکل آیا اور بعض اور امور جو میرے ذہن میں ہیں ان کو سامنے رکھ کر اور آپس میں ان کا مقابلہ کر کے یہی نتیجہ نکلا تو پھر یہ ایک اور شہادت اس بات کی مہیا ہو