خطبات محمود (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 103 of 323

خطبات محمود (جلد 24) — Page 103

$1943 103 خطبات محمود لے کر احمدیوں کے حوالہ کر دی جائے۔گویا اللہ تعالیٰ کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مبعوث کرنے کی غرض صرف یہ ہے کہ نتھو کی جگہ خیر و کو بادشاہ بنادیا جائے۔ایسا خیال کرنے والے لوگ پوری طرح مُردہ تو نہیں ، ہیں تو زندہ مگر ان کی امیدیں اس سے زیادہ نہیں ہیں۔پس ایسے لوگ بھی در حقیقت مُردہ ہی ہیں اور انہوں نے بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اصل مقام کو نہیں سمجھا۔انہیں یہ معلوم نہیں کہ نتھو کو تخت سے ہٹا کر خیر و کو اس کی جگہ بٹھا دینے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے انبیاء نہیں آیا کرتے۔ایسی حکومتیں جو دین سے بے بہرہ ہیں اور جن کے حکمران جاہل اور ظالم ہیں ان کو مٹاکر ان کی جگہ ویسے ہی ظالم اور جاہل احمدیوں کو حکمران بنا دینا احمدیت کا مقصد نہیں۔اور ایسے مقاصد کے لئے اللہ تعالیٰ کے انبیاء مبعوث نہیں ہوا کرتے۔ایک تیسر اگر وہ احمدیوں کا ہے جو سمجھتا ہے کہ احمدیوں کے لئے بادشاہت مقدر نہیں بلکہ ایک عظیم الشان انقلاب مقدر ہے اور جب ہم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ احمدیت کو دنیا میں پھیلا دے گا اور طاقت احمدیوں کے ہاتھ میں آجائے گی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ حکومت اسی طرح جس طرح کہ اب دوسروں کے ہاتھ میں ہے احمدیوں کے ہاتھوں میں منتقل ہو جائے گی بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جس طرح ایک ڈاکٹر جسم کے گندے پھوڑے کو چیر پھاڑ کر صاف کرتا اور گندہ مواد نکال کر اسے دھوتا ہے اس طرح ایک وقت آنے والا ہے جب احمدیوں کے ہاتھ میں نشتر دیا جائے گا اور وہ سر سے لے کر پیر تک جسم انسانی کو پھاڑیں گے اور ہر جگہ سے پیپ اور گندے مواد کو خارج کر کے اور دھو دھا کر صاف کر کے ٹانکے لگائیں گے اور معنوں میں احمدی وہی ہے جو اس بات کو سمجھتا ہے۔ایسا احمدی معلوم کرتا ہے کہ قرآن کریم دنیا میں کس قسم کی حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔اور خوب سمجھتا ہے کہ میرے اخلاق کیسے ہونے چاہئیں۔رسول کریم صلی اللہ نام کا مقصد کیا تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کیا مشن لے کر آئے تھے اور کسی قسم کا تغیر دنیا میں پیدا کرنا چاہتے تھے اور اس تغیر کو پیدا کرنے کے صحیح ذرائع کیا ہیں ؟ اقتصادی طور پر کیا ذرائع اختیار کرنے چاہئیں کہ دنیا سے اس اقتصادی نظام کو منوایا جا سکے جو اسلام دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے۔وہ کون سے علوم ہیں جو میں سیکھوں