خطبات محمود (جلد 24) — Page 181
$1943 181 خطبات محمود ترک کرتا ہے ، ہر شخص جو اس بارہ میں بزدلی دکھاتا اور دُون ہمتی سے کام لیتا ہے، ہر شخص جو اس طریق پر معترض ہوتا ہے وہ اس انسان پر معترض نہیں جو اس کام کو کر رہا ہے وہ معترض ہے اس جذبہ پر جو اس کے پیچھے کار فرما ہے۔وہ معترض ہے اس سچائی پر جو خدا نے بھیجی ہے۔وہ معترض ہے اسلام کی آئندہ فتوحات اور غلبہ پر۔وہ معترض ہے اسلام کی اس حکومت پر جو آئندہ قائم ہونے والی ہے۔پس وہ اسلام اور احمدیت کا ہر گز دوست نہیں وہ اسلام اور احمدیت کا دشمن ہے ، وہ سچائی کا دشمن ہے ، وہ دنیا کی آئندہ ترقی کا دشمن ہے۔وہ اس کارآمد چیز کا دشمن ہے جس سے بہترین انتظام قائم کیا جاسکتا ہے کیونکہ وہ اپنی بزدلی سے لوگوں کو سچائی کے مقابلہ کی دعوت دیتا ہے۔وہ اپنے عمل سے دشمنوں کے حوصلوں کو بڑھاتا ہے۔وہ اپنے طریق سے خدا تعالیٰ کی کتابوں اور اس کے احکام کو ر ڈ کرنے والوں کی پیٹھ ٹھونکتا ہے۔پس میرے دل میں اس بیماری کی حالت میں یہ خواہش اٹھی کہ خدایا ممکن ہے لوگ یہ سمجھیں کہ آج تیرے سامنے میں اپنے سلوک کی وجہ سے شر مندہ ہوں گا تو میرے قلم کو تھوڑی دیر کے لئے چلنے کی توفیق عطا فرمایا میری زبان کو بولنے کی توفیق دے تاکہ دنیا کو میں یہ بتا سکوں کہ میں اپنے اس طریق عمل کی وجہ سے ہر گز شر مندہ نہیں ہوں بلکہ اگر خدا مجھے پھر زندگی دے اور پھر مجھے جوانی عطا فرمائے تو میں پھر اسی کام کو کرنے کے لئے تیار ہوں جو میں نے اس بارہ میں آج تک کیا کیونکہ میں نے وہ کام کسی کی دشمنی کی وجہ سے نہیں کیا، کسی کی عداوت کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ شاید جن لوگوں کو سزائیں دی گئی ہیں ان کو اتناد کھ نہیں پہنچا جتنا دکھ ان کو سزا دینے کی وجہ سے مجھے پہنچا۔لیکن اگر اللہ تعالیٰ مجھے زندگی دے تو میں پھر بھی یہی کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور میں اس پر ہرگز شر مندہ نہیں بلکہ فخر کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے احکامِ شریعت کے نفاذ کی توفیق عطا فرمائی۔مگر ساتھ ہی میں افسوس کرتا ہوں کہ جو تلوار خدا تعالیٰ نے مجھے عطا فرمائی تھی وہ مجھے اپنے ہی بعض بھائیوں کی گردن پر چلانی پڑی لیکن پھر بھی میں نادم نہیں ہوں اور میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ میری زندگی ہو یا نہ ہو خدا تعالیٰ احمدیت میں ہمیشہ ایسے لوگوں کو قائم رکھے جو اسلام اور احمدیت کے مقابلہ میں اپنے باپ ، اپنی ماں، اپنے بیٹے ، اپنے بھائی، اپنی بیوی، اپنے رشتہ دار اور اپنے کسی عزیز سے عزیز ترین