خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 575 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 575

* 1942 575 خطبات محمود کہ اس نظارہ میں اور موسیٰ کی فتوحات میں کوئی فرق ہے۔مگر ہم آج تیرہ سو سال گزر جانے کے بعد اس عظمت کو سمجھ سکتے ہیں جو محمد صلی الی علم کو حاصل ہوئی۔اس شان و شوکت کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو خدا نے آپ کو عطا فرمائی۔اب سوائے اس کے کہ آپ کے خادموں اور غلاموں میں سے کوئی شخص دنیا کی اصلاح کے لئے کھڑا ہو اور کسی ماں کے بچے میں یہ طاقت نہیں کہ وہ کہہ سکے مجھے خدا نے دنیا کی اصلاح کے لئے کھڑا کیا ہے۔گردنیں جھک گئیں، زبانیں کٹ گئیں اور اللہ تعالیٰ نے فیصلہ فرما دیا کہ اب کوئی شخص آپ کے مقابلہ میں کھڑا نہیں ہو سکتا۔جو آئے گا وہ آپ کا خادم ہو کر آئے گا تابع ہو کر آئے گا۔شاگر د ہو کر آئے گا، ظل ہو کر آئے گا۔تیرہ سو سال اس دعوے پر گزر چکے مگر کوئی شخص اس دعوے کو غلط ثابت نہیں کر سکا اور آئندہ بھی ایسا ہی ہو گا، دنیا ختم ہو جائے گی زمانہ گزر جائے گا مگر کوئی شخص آپ کے بالمقابل کھڑا نہیں ہو سکے گا۔اللّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى اِبْرَاهِيمَ وَ عَلى آلِ إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ “ (الفضل 5 جون 1960ء)