خطبات محمود (جلد 23) — Page 553
* 1942 553 خطبات محمود کوئی مدد نہیں کی۔پھر انہی باتوں کے دوران میں وہ جوش میں آگئے اور کہنے لگے میں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب احمد یہ جماعت کو تباہ کر کے رکھ دوں۔انہوں نے یہ بات بڑے جوش سے کہی۔میں ان کی یہ بات سن کر مسکرایا اور کہا چوہدری صاحب! اگر احمدیت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو پھر ہمیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ آپ اس کے مقابلہ کے لئے کھڑے ہوں یا کوئی اور کھڑا ہو۔اگر یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو خدا خود اس کی حفاظت کرے گا۔اور اگر یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں تو پھر اس کے مقابلہ کے لئے آپ کو بھی کھڑے ہونے کی ضرورت نہیں خدا خود اس کو تباہ کر دے گا۔پس دو ہی صورتیں ہیں کہ یا تو یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہو یا نہ ہو۔اگر یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اور یہ اس کی اپنی چیز ہے تو پھر وہ اس چیز کی خود حفاظت کرے گا اور کسی کی مخالفت ہمیں ڈرا نہیں سکتی اور اگر اس کی چیز نہیں تو آپ تو اسے کل تباہ کرنا چاہتے ہیں۔میری دعا یہ ہے کہ یہ آج ہی تباہ ہو جائے۔تو جو چیز خدا تعالیٰ کی ہے۔اس کی وہ خود حفاظت کیا کرتا ہے اور جو چیز اس کی نہیں اسے وہ تباہ ہونے دیتا ہے۔ہمارا تعلق محض خدا کے لئے ہوتا ہے۔چاہے وہ نبی سے ہو یا اس کے خلیفہ سے ہو اور در حقیقت ہمارا محمد رسول اللہ صلی علی کریم سے تعلق بھی محض اسی لئے ہے کہ آپ کا خدا سے تعلق تھا اور ہمارا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تعلق بھی محض اسی لئے ہے کہ آپ خدا کے ہو گئے تھے۔ورنہ ہمارا اصل تعلق تو اسی سے ہے جس نے ہمیں پیدا کیا جو ہمارا رازق، مالک، رحمان، رحیم اور مَالِكِ يَوْمِ الدِّين ہے۔باقی سب تعلقات طفیلی ہیں ، چاہے وہ محمد رسول اللہ صلی اللی کم سے ہوں اور چاہے حضرت مرزا صاحب سے ہوں۔ہمارے دل کی کیفیت وہی ہے جو کسی نے کہا کہ “ میں راجہ کا نوکر ہوں بینگن کا نوکر نہیں۔” ہم بھی خدا تعالیٰ کے نوکر ہیں اور اسی کی مرضی پر چلنا جانتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کوئی مرزا صاحب کی طرف بات منسوب کرے گا تو ہم اس کی مخالفت کریں گے اور اگر اللہ تعالیٰ کی مرضی کے خلاف کوئی محمد رسول اللہ صلی علیم کی طرف بات منسوب کرے گا تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔اگر کوئی کہے گا کہ محمد صلی یکم اللہ تعالیٰ کے رسول نہیں تو ہم اس کی مخالفت کریں گے اور اگر کوئی کہے گا کہ محمد صلی ا لم غیب دان تھے تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔اگر وو