خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 412

412 $1942 -_-_-_-_-_-_-_-_-_-__------------ (32) خطبات محمود اللہ تعالیٰ کے ساتھ عاشقانہ تعلق پیدا کرنے کے لئے رمضان کے آخری عشرہ سے فائدہ اٹھاؤ (فرمودہ 2 اکتوبر 1942ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رمضان کا آخری عشرہ کل سے شروع ہو رہا ہے۔یہ عشرہ اس لحاظ سے ایک خصوصیت رکھتا ہے کہ لَيْلَةُ الْقَدْر اکثر صوفیاء اور رحمانی علماء کے نزیک اسی عشرہ میں آتی ہے۔رسول کریم صل ا ا م ایک دفعہ گھر سے باہر تشریف لائے تو دیکھا کہ دو آدمی مسجد میں جھگڑ رہے ہیں اور آپس کے جھگڑے میں ان کی آوازیں اتنی اونچی ہو گئی تھیں اور ایسا شور تھا کہ آپ کی توجہ ان کی باتوں کی طرف پھر گئی۔آپ نے ان دونوں کو ٹھنڈا کیا، ان کی صلح کرائی اور پھر فرمایا کہ میں گھر سے باہر اس لئے نکلا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا کہ لَيْلَةُ الْقَدْر فلاں رات کو ہے اور میں یہ بتانے کے لئے گھر سے نکلا تھا لیکن باہر نکل کر ان دونوں کو جھگڑتے دیکھا اور ان کے جھگڑنے کی آواز سن کر اور ان کی شورش کو دیکھ کر میری توجہ اس طرف سے ہٹ گئی اور نتیجہ یہ ہوا کہ وہ رات مجھے بھول گئی اور آپ نے فرمایا کہ اب میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ تم اسے رمضان کے آخری عشرہ کی راتوں میں تلاش کرو۔اس روایت سے یہ استدلال کیا جاتا ہے کہ لَيْلَةُ الْقَدْر ضرور رمضان کے آخری عشرہ میں اور ان میں سے بھی طاق راتوں میں آتی ہے۔لیکن جہاں تک اس حدیث کا سوال ہے اس سے یہ معلوم نہیں ہو تا کہ ہمیشہ کے لئے لَيْلَةُ القخر آخری دس راتوں میں ہی ہوا کرے گی۔اس سے صرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ اس سال