خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 411 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 411

* 1942 411 خطبات محمود اثر نہ ہو۔اگر ہماری جماعت کے دوست اس رنگ میں دعائیں نہیں کریں گے ، تو ہو سکتا ہے کہ کسی وقت ہم پر یا ہماری اولاد پر یا ہماری بیویوں اور بچوں پر یا ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر وہی رنگ چڑھ جائے اور منافقت کا بیج بڑھتے بڑھتے جماعت کے ایک معتد بہ حصہ کو کھا جائے۔پس اپنے لئے بھی دعائیں کرو اور سلسلہ کی ضروریات اور اسلام کی ترقی کے لئے بھی دعائیں کرو۔بے شک دعا کا مفہوم اتنا وسیع ہے کہ اگر انسان دل لگا کر دعا کرے تو بعض دفعہ ایک ایک دعا پر ہی کئی گھنٹے صرف ہو جاتے ہیں لیکن کسی دن کسی امر پر زور دے دیا جائے اور کسی دن کسی امر پر۔تو یہ مشکل حل ہو سکتی ہے۔خدا تعالیٰ نے دعاؤں کے لئے ایک مہینہ رکھا ہے اور اگر انسان ایک ایک امر کے متعلق ہی روزانہ دعا میں زور دے تو کوئی دعا باقی نہیں رہ جاتی۔“ (الفضل یکم اکتوبر 1942ء) 1 مسلم كتاب الامارة باب وجوب ملازمة جماعة المسلمین (الخ) میں یہ الفاظ ہیں " مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَمَاتَ فَمِيْتَةٌ جَاهِلِيَّةٌ “