خطبات محمود (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 365 of 589

خطبات محمود (جلد 23) — Page 365

* 1942 365 خطبات محمود قربانی کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔وہ اس بات کے لئے تو تیار ہوں گے کہ جب دس ہیں آدمی ہماری جماعت میں سے اپنی جانیں قربان کرنے کا عہد کر کے گھروں سے نکل کھڑے ہوں تو وہ واہ وا اور شاباش کہنے لگ جائیں مگر یہ کہ وہ سارے ہی اپنے گھروں سے نکل کھڑے ہوں اور اس روک کو ہٹانے کے لئے تیار ہو جائیں جو تبلیغ کے راستہ میں واقع ہو اور جس کو ہٹائے بغیر صحیح طور پر تبلیغ نہ ہو سکتی ہو۔اس کو انا ابھی میرے لئے مشکل ہے۔ہاں میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ جب وہ وقت آئے تو ہم میں سے ہر ایک کو خواہ مرد ہو یا عورت اللہ تعالیٰ توفیق دے کہ وہ اپنی جان کو قربان کرنے کے لئے آگے نکل آئے تاکہ ہم اس کے انعام کو حاصل کرنے والے ہوں۔اسے ناراض کر کے اپنی عاقبت تباہ کرنے والے نہ ہوں۔اگر ہماری جماعت کا ہر فرد اس رنگ میں قربانی کرنے کے لئے تیار ہو جائے تو فتح اور کامیابی کا دن ہمارے لئے جلد سے جلد آسکتا ہے۔ورنہ اس دن کا خوشنما منظر ہمارے سامنے نہیں آسکتا۔خدا بہتر جانتا ہے کہ وہ وقت کب آئے گا اور اللہ ہی جانتا ہے کہ یہ آواز میری زبان سے بلند ہو گی یا کسی اور شخص کی زبان سے مگر میں یہ تمہیں صاف صاف اور واضح طور پر بتادینا چاہتا ہوں کہ جس دن تک یہ آواز بلند نہیں ہو گی اور جس دن تک ہماری جماعت اس آواز پر لبیک نہیں کہے گی صرف زبان سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے ، اُس وقت تک احمدیت کی ترقی کا دن نہیں چڑھ سکتا اور کبھی نہیں چڑھ سکتا۔“ (الفضل 5 ستمبر 1942ء) 1 بچلول: کشکول (فیروز اللغات)