خطبات محمود (جلد 23) — Page 494
خطبات محمود 494 * 1942 جن پر عمل کر کے اسے زیادہ دلچسپ بنایا جا سکتا ہے مگر ان کی طرف اتنی توجہ نہیں کی گئی جتنی کرنی چاہئے تھی اور جتنی توجہ کرنے سے وہ پرچہ بہت زیادہ مفید ہو سکتا ہے اس میں ایسے دلچسپ مضامین ہونے چاہئیں کہ اگر کسی کو سلسلہ سے مذہبی دلچسپی نہ بھی ہو تو بھی وہ ضروری اسلامی مضامین کے لحاظ سے اسے پڑھنے پر مجبور ہو۔حق بات یہی ہے کہ جو شخص ایک بار دیانت داری سے سلسلہ کے لٹریچر کا مطالعہ کرے وہ مجبور ہو جاتا ہے کہ پھر بھی اسے پڑھے۔تھوڑا عرصہ ہوا مجھے ایک غیر احمدی صاحب کا خط آیا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میں پہلے آپ کی جماعت کا سخت مخالف تھا اور آپ کے لٹریچر کو ہاتھ بھی نہ لگا تا تھا۔ایک دفعہ میں نے مجبوری کی حالت میں “الفضل ” کا ایک پرچہ پڑھ لیا اور اب میں باقاعدہ اس کا مطالعہ کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اسلامی امور کی تائید جیسی اس اخبار میں ہوتی ہے ویسی اور کسی میں نہیں ہوتی اور اسلام کی سچی خدمت کرنے والا یہی اخبار ہے۔تو دیانتداری سے سلسلہ کا لٹریچر پڑھنے والوں پر ضرور اثر ہوتا ہے۔مجھے یاد ہے جب میں نے “الفضل ” کو جاری کیا وہ ہفتہ وار تھا اور کئی غیر احمدیوں کو اس سے عقیدت تھی۔ایک دفعہ سندھ سے ایک غیر احمدی نوجوان کا خط مجھے آیا۔اس نے لکھا تھا کہ تین ماہ سے یہ اخبار میرے نام آتا ہے۔میں غیر احمدی ہوں۔ابھی ایک ماہ ہو ا میری شادی ہوئی ہے اور مجھے اپنی بیوی سے بڑی محبت ہے۔اس ہفتہ آپ کا اخبار مجھے نہیں ملاء معلوم نہیں دفتر کی غلطی سے یاڈاک خانہ کی غلطی سے، بہر حال مجھے پرچہ نہیں ملا اور اس سے مجھے اتنی تکلیف ہوئی ہے کہ میں نہیں سمجھتا اگر مجھے یہ اطلاع ملتی کہ میری بیوی فوت ہو گئی ہے تو اس خبر کے سننے سے مجھے زیادہ تکلیف ہوتی یا پرچہ کے نہ ملنے سے زیادہ ہوئی ہے۔اس سے قیاس کیا جاسکتا ہے کہ اگر سلسلہ کا لٹریچر بار بار کسی کے سامنے آتار ہے تو اس قسم کا لگاؤ پیدا ہو جاتا ہے کہ اس کے بغیر وہ رہ نہیں سکتا۔جب تک تو انسان واقف نہیں ہو تا۔وہ سمجھتا ہے خبر نہیں ، یہ کیسے لوگ ہیں مگر جب وہ واقف ہو جائے تو اس پر ضرور اثر ہوتا ہے۔پچھلے دنوں ایک معزز غیر احمدی یہاں آئے اور حالات کو دیکھ کر ان پر اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو چاہئے باہر سے لوگوں کو یہاں بلوایا کریں۔یہاں آکر بہت سی غلط فہمیاں جو باہر پھیلی ہوئی ہوتی ہیں دور ہو جاتی ہیں۔اسی طرح چند روز ہوئے ایک غیر مسلم لیڈر