خطبات محمود (جلد 23) — Page 467
1942ء 467 خطبات محمود کبھی تمشا میں بھی بیان کرتے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کہ ہمارے مذہب نے بھی تمثیلی زبان کی اہمیت اور اس کی عظمت کو تسلیم کیا ہے۔ دوسرے مذاہب میں بھی یہ بات اپنے اپنے رنگ میں پائی جاتی ہے بلکہ ہماری تمثلی زبان سے بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ عیسائیوں میں اس حد تک غلو کرتے ہیں کہ وہ ایک خاص مقام خاص شکل کا بناتے ہیں جہاں پادری کھڑ ا ہوتا ہے ، وہاں شمعیں جلائی جاتی ہیں اور ان شمعوں کی تعداد مقرر ہوتی ہے کہ اتنی شمعیں جلائی جائیں اور وہ شمعیں ایسی ہوں۔ اسی طرح اور کئی قسم کی تمثیلیں ہیں جن پر عیسائیوں اور یہودیوں کی عبادت گاہوں میں عمل کیا جاتا ہے۔ اسی طرح ہندوؤں کے مندروں میں ہوتا ہے۔ تو تمثیلی زبان کی ضرورت کو تمام مذاہب نے تسلیم کیا ہے۔ پھر ہم اللہ تعالیٰ کے کلام کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ جس طرح لفظوں میں الہام نازل کرتا ہے اسی طرح وہ تمثیل میں بھی الہام نازل کرتا ہے۔ جس طرح وہ کسی بندے کو لفظوں میں کہہ دیتا ہے کہ میں تم کو علم بخشوں گا اسی طرح وہ مثیلی زبان میں اس کو دودھ کا پیالہ دے دیتا ہے اور انسان رویا میں دیکھتا ہے کہ اسے کسی نے دودھ کا پیالہ دیا ہے اور وہ اس نے پی لیا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کو علم عطا اس کو علم عطا فرمائے گا۔ چنانچہ رسول کریم صلی علیم کے سامنے ایک دفعہ حضرت عمرؓ نے خواب کی حالت میں دودھ کا پا کا پیالہ ملنے کا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اس سے مراد علم 4 تو خواب میں اگر دودھ کا پیالہ کسی شخص کو ملے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ ہے۔ اسے علم عطا فرمائے گا لیکن اسی مفہوم کو اگر لفظوں میں ادا کیا جائے تو الفاظ یہ بنیں گے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے میں تم کو علم بخشوں گا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کسی کو یوں بھی فرمادیتا ہے کہ تم نزلہ سے بیمار ہونے والے ہو اور کسی کو گدلا پانی دکھا دیتا ہے جس سے وہ کھیل رہا ہوتا ہے یا اس میں تیر رہا ہوتا ہے۔ جس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ اسے نزلہ یا نزلہ کی قسم کی کوئی اور بیماری ہونے والی ہے جیسے انفلوئنزا ہے یا نمونیا ہے جس میں نزلہ اعضاء پر گرتا اور انسان کو بیمار کر دیتا ہے۔ اسی طرح وہ کسی کو کہہ دیتا ہے کہ تمہیں غم پہنچے گا اور کسی کو خواب میں چنے دکھا دیتا ہے یا کچا گوشت دکھا دیتا ہے یا بینگن دکھا دیتا ہے یا گنے دکھا دیتا ہے اور ان کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ کوئی غم پہنچنے والا ہے۔ اسی طرح کسی کو وہ یہ کہہ دیتا ہے کہ تمہارا بیٹا مرنے والا ہے اور کسی کو یہ دکھا دیتا ہے کہ صا الله